کرونا: گھر میں جراثیم کش ہینڈ واش بنانے کا طریقہ

بیماریوں کے پھیلاؤ میں احتیاط سے متعلق امریکی مرکز نے مشورہ دیا ہے کہ ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھونے اور جراثیم کش مصنوعات کے استعمال کے ساتھ ساتھ لوگوں کو چاہییے کہ وہ اپنے چہرے، منہ اور ناک کو چھونے سے گریز کریں اور بیمار لوگوں سے دور رہیں۔

اگر آپ کے گھر میں ایتھنول نہ ہو تو آپ اس کی جگہ تمام برانڈ کی سپرٹ، کوارگندل جل اور ایک چھوٹی بوتل استعمال کر سکتے ہیں۔(اے ایف پی)

کرونا وائرس الرٹس کے بعد ایک احتیاطی تدبیر جراثیم کو پھیلنے سے روکنے کے لیے یہ ہے کہ ہاتھوں کو صحیح طریقے سے دھویا جائے لیکن عالمی ادارہ صحت اور بیماریوں سے بچاؤ کے مرکز سمیت صحت کی تنظیموں کے مطابق ایسے سینیٹائزر بھی مؤثر ہیں جن میں کم از کم  دو فیصد الکحل ہو۔

جراثیم کش سینیٹائزر کی بوتلوں کی خریداری میں اضافے اور لوگوں کی جانب سے ان مصنوعات کو گھر پر ذخیرہ کرنے کے عمل نے ان کی طلب بڑھا دی ہے جس کی وجہ سے بعض سٹوروں نے ان کی راشن بندی شروع کر دی جب کہ دوسروں نے ان کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

اگر آپ بازار سے ہینڈ سینیٹائزر حاصل نہیں کرسکے تو ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ اسے گھر پر بنا سکتے ہیں لیکن اسے یقنی طور پر مؤثر بنانے کے لیے آپ کو ایک نکتے پر توجہ دینی ہو گی۔

ڈاکٹر ڈیوی ایگس نے امریکی ٹیلی ویژن چینل سی بی ایس نیوز کو بتایا: ’گھر میں بنائے گئے جراثیم کش میں الکحل خاص مقدار میں موجود ہو تو یہ اُتنا ہی مؤثر ہوتا ہے جتنا بازار میں ملنے والا جراثیم کش اثر رکھتا ہے۔

یونیورسٹی آف کولمبیا میں وبائی امراض کے پروفیسر ڈاکٹر سٹیفن مورس کے مطابق گھریلو جراثیم کش کو درست طریقے سے تیار کیا جائے تو یہ اُتنا ہی مؤثر ہوتا ہے جتنے صابن اور پانی ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا: ’صرف یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس کافی الکحل موجود ہو۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ کام کرتی ہے۔‘

گھر میں جراثیم کش سینیٹائزر بنانے کا طریقہ

ٹیلی ویژن چینل سی بی ایس نے کہا ہے کہ جراثیم کش مائع بنانے کے لیے آپ کو آئیسوپروپائل الکحل یا ایتھنول الکحل، کوارگندل، پیالے، چمچ اور ایک بوتل یا مائع صابن کے ایک ڈبے کی ضرورت ہو گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پہلے دو تہائی الکحل اور کوارگندل جل کو ایک پیالے میں ڈال کر ملائیں۔ کوارگندل تیار شدہ مواد کو ہاتھوں پر ملنے میں آسانی پیدا کرتی ہے۔ جب سارا مائع یک جان ہو جائے تو اسے ایک بوٹل میں ڈال دیں۔ اگر آپ الکحل کی بدبو کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو  اس میں لیونڈر آئل کے چار پانچ قطرے ملا دیں۔

اگر آپ کے گھر میں ایتھنول نہ ہو تو آپ اس کی جگہ تمام برانڈ کی سپرٹ، کوارگندل جل اور ایک چھوٹی بوتل استعمال کر سکتے ہیں۔

بوتل کو ایک تہائی سے ایک چوتھائی تک سپرٹ سے بھر لیں اور باقی کو اچھی طرح ہلا لیں۔ ترکیب یہ بھی کہتی ہے کہ گوارگندل کے ساتھ ٹی ٹری اور لیونڈر آئل ملا کر تمام مواد کو اچھی طرح ہلائیں۔ ٹی ٹری اور لیونڈر آئل بھی بیکٹیریا کش خصوصیات کے مالک ہیں اور الکحل کی بدبو کو ختم کرتے ہیں۔

جراثیم کو پھیلنے سے روکنے کے اور کیا طریقے ہو سکتے ہیں۔

بیماریوں کے پھیلاؤ سے متعلق امریکی مرکز نے مشورہ دیا ہے کہ ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھونے اور جراثیم کش مصنوعات کے استعمال کے ساتھ ساتھ لوگوں کو چاہییے کہ وہ اپنے چہرے، منہ اور ناک کو چھونے سے گریز کریں اور بیمار لوگوں سے دور رہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت