بین ڈنک کا پیغام ’ہور کوئی ساڈے لائق‘

لاہور قلندرز کی فتح کے بعد بین ڈنک ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے اور شائقین ان کی جارحانہ بیٹنگ اور خصوصاً میچ کے دوران ببل گم چبانے پر تبصرے کرتے نظر آئے۔

بین ڈنک کراچی کنگز کے خلاف وننگ شاٹ کھیلنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں (اے ایف پی)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آخری نمبر پر دھکیلتے ہوئے اپنی پوزیشن قدرے مستحکم کر لی۔

اتوار کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے بین ڈنک نے صرف 40 گیندوں پر 99 زنز بنائے، جس میں 12 چھکے شامل تھے۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کراچی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو یہ فیصلہ اس وقت درست نہیں لگا جب کنگز نے 188 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس بڑے ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور محمد حفیظ کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد ایک موقعے پر مطلوبہ رن ریٹ 12 رنز فی اوور سے بھی اوپر چلا گیا۔ تاہم ڈنگ کی جارحانہ اور کپتان سہیل اختر کی ذمہ درانہ بلے بازی نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

لاہور کی فتح کے بعد ’بین ڈنک‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز کرنے لگا اور شائقین ان کی جارحانہ بیٹنگ اور میچ کے دوران ان کے ببل گم چبانے پر تبصرے کرتے نظر آئے۔

میچ کے بعد کرک اِن جف نے ڈنک کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں آسٹریلوی کھلاڑی پنجابی میں کہتے سنائی دیے: ’ہور کوئی ساڈے لائک۔‘

بِگ بیش کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ میں ڈنک کے جارحانہ کھیل کی تعریف کی گئی۔

محمد رضوان نامی صارف نے پوری اننگز کے دوران ڈنک کے گم چباتے اور ببل بنانے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: ’ببل۔مین نے پھر سے کر دکھایا۔ ایک اننگز میں 12 چھکے۔۔۔‘

امرسہ نامی ایک صارف نے میچ کے درمیان اس لمحے کی تصور شیئر کی جب چیڈوک والٹن کیچ لینے کی کوشش میں ڈنک کی ٹانگوں سے لپٹ گئے تھے۔ امرسہ نے اس تصویر کا کیپشن دیا: ’ہمیں معاف کر دو۔‘

ایک اور صارف عبد الرحمٰن ناصر نے بین ڈنک کے ببل گم چبانے کو کچھ یوں دیکھا

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ