کراچی لاک ڈاؤن کی تازہ صورت حال کیا ہے؟

ہفتے سے جاری لاک ڈاؤن میں دن میں نرمی جبکہ رات آٹھ بجے سے صبح آٹھ بجے تک انتہائی سختی ہے۔

پاکستان میں کرونا (کورونا) وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد سندھ حکومت پہلی صوبائی حکومت تھی جس نے پہلے مرحلے میں صوبے بھر میں مارکیٹ، تجارتی مراکز، تفریحی مقامات کے ساتھ انتر سٹی

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پبلک ترانسپورٹ بند کرائے۔ ہفتے کو سندھ حکومت نے صوبے میں 15 روز کے لیے لاک ڈاؤن بھی نافذ کردیا۔

لاک ڈاؤن کے دوران بغیر مقصد کے باہر نکلنے والے معدد شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ بدھ کو سندھ کے وزیر اطلاعاتاً، بلدیات، جنگلات، سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اگر شہری محتاط نہ ہوئے اور باہر نکلنا بند نہ کیا تو کرفیو بھی لگایا جاسکتا ہے۔

تاہم بعد میں کرفیو لگانے کا فیصلہ ملتوی کرکے لاک ڈاؤن کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ لاک ڈاؤن میں دن میں نرمی اور رات آٹھ بجے سے صبح آٹھ بجے تک انتہاہی سختی کرنے کی ہدایت دی گئی۔

جس کے بعد جمعرات کی صبح سے شہر کے بند راستوں پر موٹرسائیکل، رکشا اور کاروں کے بڑی تعداد دیکھنے کو ملی جبکہ چند ہی دکانیں کھلی ملیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا