سعودی دارالحکومت ریاض پر میزائل حملہ ناکام

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے ہفتے کو رات گئے یمن کی سرحد کے قریب ریاض پر داغے گئے دو بلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ 

(اے ایف پی فائل فوٹو)

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے ہفتے کو رات گئے یمن کی سرحد کے قریب واقع دارالحکومت ریاض پر داغے گئے دو بلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ 

اس کارروائی کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہوئے۔ 
خبررساں ادارے اے ایف پی کے  مطابق میزائل حملے کے بعد متعدد دھماکوں کی آواز سے شہر لرز اٹھا۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے میزائل حملے کا الزام یمن کے حوثی باغیوں پر عائد کیا ہے، جنہیں ایران کی حمایت حاصل ہے۔ تاہم حوثی باغیوں نے میزائل حملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

اس سے قبل حوثی باغی سعودی شہروں کو میزائلوں، راکٹوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنا چکے ہیں۔
 تیل کی اہم سعودی تنصیبات پر دو تباہ کن ڈرون حملوں کے بعد حوثیوں نے گذشتہ ستمبر میں سعودی عرب پر حملے بند کرنے کی پیش کش کی تھی۔ 
اس پیش کش کے بعد سے ہفتے کو سعودی عرب پر یہ پہلا بڑا حملہ ہوا ہے۔ 
سعودی عرب کے سرکاری میڈیا نے حوثی باغیوں سے لڑنے والے فوجی اتحاد کے حوالے سے کہا ہے کہ 'ریاض اور جیزان کی جانب دو بلسٹک میزائل داغے گئے۔' 
کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ریاض اور جیزان میں کرفیو نافذ ہے۔
 سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نے ایک علیحدہ بیان میں کہا کہ میزائلوں کی فضا میں تباہی کے بعد ان کے ٹکڑے زمین پر گرنے سے ریاض میں دو شہری زخمی ہوئے۔ 
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا