بیوی پر تشدد کی ٹپس دینے والے باکسنگ چیمپیئن نے معافی مانگ لی

برطانیہ کے عالمی چیمپیئن بِلی سینڈرز ایک ویڈیو میں مردوں کو مشورہ دے رہے تھے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر میں جھگڑے کی صورت میں بیوی کو کیسے تشدد کا نشانہ بنانا ہے۔

سینڈر نے کہا کہ اگر انہوں نے کسی خاتون کے جذبات کو مجروح کیا ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں(اے ایف پی)۔ 

برطانیہ کے عالمی چیمپیئن باکسر بِلی جو سینڈرز نے خواتین پر تشدد کرنے کے مشورے پر مبنی اپنی متنازع ویڈیو پر ہفتے کو معافی مانگ لی۔

سینڈرز کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی، جس میں وہ مردوں کو مشورہ دیتے پائے گئے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو لڑائی کی صورت میں خاتون پر کس طرح حملہ کیا جائے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے سپرمڈل ویٹ چیمپیئن 30 سالہ سینڈرز کو ایک ویڈیو میں ٹپس دیتے دیکھا جا سکتا ہے، جن میں وہ بتا رہے ہیں کہ اگر 'آپ کی بیوی آپ کے چہرے پر تھوکنے کے لیے لپکے تو کیا ردعمل ظاہر کیا جائے۔'

اس کے بعد سینڈرز ایک پنچنگ بیگ استعمال کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ کس طرح 'خاتون کی ٹھوڑی کے نیچے ضرب لگانی ہے اور کس طرح اس کا کام تمام کرنا ہے۔' 

سینڈر نے کہا کہ اگر انہوں نے کسی خاتون کے جذبات کو مجروح کیا ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔ 

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا: 'میں گھریلو تشدد کی اجازت کبھی نہیں دوں گا اور اگر میں نے کسی مرد کو کسی خاتون کو چھوتے ہوئے دیکھا تو میں اس کے ٹکڑے کردوں گا۔'
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل