لاہور: قرنطینہ مرکز میں وقت گزارنے کے لیے مریضوں کے دلچسپ طریقے

انڈپینڈنٹ اردو کو موصول ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قرنطنیہ مرکز میں کوئی بھنگڑے ڈال رہا ہے، کوئی لڈو اور تاش کھیل کر وقت پاس کر رہا ہے تو کوئی اداکاری اور رقص کے ذریعے سے دل بہلا رہا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور میں بنائے گئے صوبے کے سب سے بڑے قرنطینہ مرکز میں موجود کرونا (کورونا) وائرس سے متاثرہ مریض وقت گزاری کے لیے دلچسپ طریقے اپنائے ہوئے ہیں اور اپنے ساتھ ساتھ دیگر افراد کو بھی محظوظ کر رہے ہیں۔

لاہور کے ایکسپو سینٹر میں قائم اس قرنطینہ مرکز سے انڈپینڈنٹ اردو کو موصول ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئی بھنگڑے ڈال رہا ہے، کوئی لڈو اور تاش کھیل کر وقت پاس کر رہا ہے تو کوئی اداکاری اور رقص کے ذریعے سے دل بہلا رہا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک ہزار بستروں پر مشتمل اس مرکز میں کچھ دن پہلے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں نے سہولیات نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرے بھی کیے تھے۔

کووڈ 19 کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ساڑھے 11 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ ان میں سے چار ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ صوبے میں کرونا وائرس سے 197 اموات بھی ہوئی ہیں۔

سرکاری ہدایات کے مطابق متاثرہ مریضوں کو 14 دن تک قرنطینہ مراکز میں رکھا جا رہا ہے اور اس کے بعد ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

ایکسپو سینٹر لاہور میں قائم اس قرنطینہ مرکز میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد انہیں یہیں رکھا جارہا ہے۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا