ریاضی کا اعلی ترین ایوارڈ جیتنے والی پہلی خاتون

یونیورسٹی آف ٹیکساس کی پروفیسر کیرن ’ایبل پرائز‘ جیتنے والی پہلی خاتون ہیں۔

تصویر بشکریہ نارویجن اکیڈمی آف سائنس اینڈ لیٹرز

ہیلسنکی: امریکہ کی ایک پروفیسر ریاضی کا اعلی ترین عالمی ایوارڈ ’ایبل پرائز‘ جیتنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

نارویجن اکیڈمی آف سائنس اینڈ لیٹرز نے منگل کو اوسلو میں اس سال یہ انعام جیتنے والی یونیورسٹی آف ٹیکساس کی پروفیسر کیرن کیسکولا اوہلن بیک کے نام کا اعلان کیا۔

سات لاکھ ڈالرز مالیت کے اس انعام کو کئی حلقوں میں ریاضی کا نوبیل انعام بھی سمجھا جاتا ہے۔

 فیصلہ سازوں نے جیومیٹری سے متعلقہ علوم میں بنیادی نوعیت کی دریافتوں اور ریاضی کے میدان میں ڈرامائی تبدیلی کا سبب بننے والے' نظریہ گیج' کی بنیاد پر کیرن کو منتخب کیا۔

فیصلہ سازوں نے سائنس اور ریاضی میں صنفی مساوات کی مضبوط وکالت پر کیرن کی تعریف بھی کی۔

پہلا ابیل پرائز 2003 میں انیسویں صدی کے ناروجیئن راضی دان نیلز ہینرک ایبل کے اعزاز میں دیا گیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین