برطانیہ:خنجر کے وار سے تین افراد کی ہلاکت کا واقعہ ’دہشت گردی‘ قرار

جنوبی شہر ریڈنگ کے 'فوربری گارڈن' نامی پارک میں ہفتے کی شام ایک حملہ آور نے تین افراد کو خنجر کے وار کرکے ہلاک کردیا تھا۔

برطانوی پولیس کے اہلکار جائے وقوع  پر موجودہیں (تصویر: اے ایف پی)

برطانیہ میں پولیس نے جنوبی شہر ریڈنگ کے ایک پارک میں ہفتے کی شام خنجر سے وار کر کے تین افراد کو ہلاک کرنے کے واقعے کو ’دہشت گردی‘ قرار دے دیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تھامس ویلی پولیس نے بتایا کہ واقعے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ لندن کے مغرب میں واقع تاریخی قصبے کے رہائشی ایک 25 سالہ نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مقامی اور انسداد دہشت گردی پولیس نے ان رپورٹس کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا کہ یہ شخص لیبیا کا شہری تھا، جسے برطانیہ میں پناہ دی گئی ہے۔

واقعے کی فوٹیج میں انسداد دہشت گردی پولیس کی ایک بڑی نفری کو ہفتے کی شام کو ہونے والے اس حملے کے فوراً بعد ہی مشتبہ شخص کی مبینہ رہائش گاہ پر ریموٹ کنٹرول دھماکے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انسداد دہشت گردی پولیس پولیس کے سربراہ نیل باسو نے کہا: 'آج صبح میں باضابطہ طور پر تصدیق کر سکتا ہوں کہ اس کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا گیا ہے۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا: 'اگرچہ اس گھناؤنے فعل کا مقصد کسی حد تک یقینی نہیں ہے، لیکن انسداد دہشت گردی پولیسنگ ساؤتھ ایسٹ نے واقعے کی تحقیقات کی قیادت کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔'

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ وہ فوربری گارڈن میں خونریزی کے اس واقعے پر 'حیران' ہوئے۔

اس واقعے سے قبل اس پارک میں 'بلیک لائیوز میٹر' مہم کے تحت ایک احتجاج ہوا تھا لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ ان دونوں واقعات کا آپس میں کوئی تعلق ہے۔

عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

عینی شاہدین کے مطابق ہفتے کی شام ایک تنہا حملہ آور نے پارک میں گھاس پر بیٹھے ہوئے لوگوں پر خنجر سے حملہ کردیا۔

ایک شخص لارنس وورٹ نے پریس ایسوسی ایشن کو بتایا: 'پارک کافی بھرا ہوا تھا اور بہت سارے لوگ دوستوں کے ساتھ شراب پی رہے تھے۔'

'اسی دوران ایک شخص آیا،  کچھ نہ سمجھنے والے الفاظ بولے اور وہاں موجود لوگوں پر خنجر سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔'

وورٹ کے مطابق: 'میں نے دیکھا کہ اس نے تین افراد کو خنجر گھونپ دیا۔'

برطانیہ میں اسلحے کی ملکیت کے قوانین سخت ہونے کی وجہ سے یہاں اکثر خنجر یا چاقو سے حملوں کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

بورس جانسن کی کنزرویٹو حکومت نے دسمبر کے عام انتخابات میں مینڈیٹ جیتنے کے بعد دہشت گردی سے متعلق جرائم کی سزا سخت کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ