اب بھی ہاتھ سے تیار کی جانے والی فرانسیسی پیٹی کولاں گڑیاں وقت کی کسوٹی پر کھڑی ہیں۔
فرانس کی کمپنی پیٹی کولاں 1912 سے یہ گڑیاں بنا کر مارکیٹ میں بیچ رہی ہے۔ ایشین مینوفیکچررز کی طرف سے مقابلے کے باوجود پیٹی کولاں کی ہاتھ سے تیار کی گڑیاوں کی جگہ مارکیٹ میں اب بھی مضبوط ہیں۔
مییوز کے علاقے میں اس گڑیا کی فیکٹری میں ہر سال تقریباً 15 ہزار گڑیاں بنائی جاتی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ مزید 20 ہزار جمع کرنے والے ایڈیشن بھی شامل ہیں جو ذیلی ٹھیکیداروں کے ذریعے دیگر جگہوں پر پہنچائے جاتے ہیں۔
گڑیاں جتنی بھی بنتی ہیں ان کا تقریباً 30 فیصد برآمد کیا جاتا ہے۔ باقی فرانس کے کھلونے سٹورز، ثقافتی مرکز سے ملحقہ دکانوں اور میل آرڈر کے ذریعے فروخت ہوتا ہے۔ پیٹی کولاں فرانس میں ہاتھ سے تیار کی گڑیاوں کی واحد صنعت کار ہے۔
پیٹی کولاں کمپنی کی تاریخ بہت پریشان کن رہی ہے۔ 1912 سے یہ متعدد بار تباہ ہوئی تھی، پہلی اور دوسری عالمی جنگ کے دوران بھی آگ لگی تھی۔ ایشین ممالک سے بننے والی گڑیاوں کے مقابلے کی وجہ سے بھی اس کمپنی پر دباؤ ہے لیکن پھر بھی یہ کمپنی آج بھی گڑیاں بنا رہی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس کمپنی کو 2007 میں ایک زندہ ورثہ (living heritage) کی کمپنی کے طور پر درجہ بندی کیا گیا تھا۔
ہر گڑیا آپریٹر کے ذریعہ انفرادی طور پر بنائی جاتی ہے۔ یہ منفرد ہے، ہر آپریٹر آرڈرز کے مطابق کام کرتا ہے۔ یہ ایک مصنوعی، روایتی انداز میں بنائی جاتی ہیں اور وہ فیشن کے مطابق بھی ہوتی ہیں۔