انسٹاگرام پر خواتین بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کیوں پوسٹ کر رہی ہیں؟

یہ ’اختیار کا جشن منانے، محبت کو پھیلانے اور تمام خواتین کو یاد دلانے کے لیے شروع کیا گیا تھا کہ ایک دوسرے کی حمایت کرنا سب کچھ ہے۔‘

(کولاج- دی انڈپینڈنٹ)

سوشل میڈیا نے گذشتہ چند برسوں کے دوران ہمیں متعدد سنسنی خیز چیلنجز فراہم کیے ہیں۔ ان میں بہت سے لوگ ان غیرمعمولی سرگرمیوں کا حصہ بنے ہیں۔ ان میں اپنے سر پر برف سے بھری بالٹی کو خالی کرنے سے لے کر شاپنگ بیگز پہن کر تصاویر جیسے کئی چیلنج سامنے آئے۔ لیکن اب انسٹاگرام پر ایک نیا ٹرینڈ لوگوں کی فیڈز میں چل رہا ہے۔

اس نئے رجحان کو ’چیلنج ایکسیپٹیٹڈ‘ یا ’(ویمن سپورٹنگ ویمن چیلنج) خواتین عورتوں کی حمایت کر رہی ہیں‘ کے نام سے چل رہا ہے جس میں ریز ویدرسپون اور ایوا لونگوریا جیسی مشہور شخصیات حصہ لے رہی ہیں۔

لیکن یہ چیلنج دراصل کیا ہے اور آپ اسے کیسے پورا کرسکتے ہیں؟ آپ جو کچھ جاننا چاہتے ہیں وہ یہاں ہے۔

’چیلنج ایکسیپٹیٹڈ‘ کیا ہے؟

عالمی وبا کے دوران مثبت رجحان کو پھیلانے اور ساتھ ہی خواتین کو بااختیار بنانے کی کوشش میں خواتین انسٹاگرام پر اپنی انوکھی تصاویر شیئر کر رہی ہیں اور دوسرے دوستوں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دے رہی ہیں۔

انسٹاگرام کے ایک ترجمان کے مطابق یہ عمل ’طاقت منانے، محبت کو پھیلانے اور تمام خواتین کو یاد دلانے کے لیے شروع کیا گیا تھا کہ ایک دوسرے کی حمایت کرنا سب کچھ ہے۔‘

خواتین اپنی بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کے علاوہ ہیش ٹیگ ویمن سپورٹ فار وومین (ویمن سپورٹنگ ویمن #) یا بلیک اینڈ وائٹ چیلنج (بلیک اینڈ وائٹ چیچلیج #) بھی استعمال کرتی ہیں اور عنوان میں ’چیلنج ایکسیپٹیٹڈ‘ کے جملے کو شامل کرتی ہیں۔

ان ہیش ٹیگز پر انسٹاگرام پر لاکھوں پوسٹس ہوئیں جن میں خواتین #womensupportingwomen کے تحت ستر لاکھ ٹیگز ہوتی ہے۔ چیلنج ہیش ٹیگ کو تین لاکھ بار قبول کیا گیا ہے اور سیاہ اور سفید چیلنج ہیش ٹیگ کو ایک ملین بار دہرایا گیا ہے۔

میں اس چیلنج میں کس طرح حصہ لے سکتا ہوں؟

اس میں شریک ہونے کے لیے آپ کواپنی بلیک اینڈ وائٹ تصویر پوسٹ کرنی ہے اور دیگر خواتین کو ٹیگ کرنا ہے تاکہ یہ سلسلہ جاری رہے۔

آپ کو وضاحت میں ’چیلنج ایکسیپٹیٹڈ‘ ہیش ٹیگ لکھنا ہوگا۔

کچھ لوگ دوسروں کو بھی انسٹاگرام پر نجی اور براہ راست پیغامات کے ذریعے دعوت دیتے ہیں اور یہ عبارت لکھتے ہیں: ’انسٹاگرام پر خواتین کو بااختیار بنانا ایک چیلنج ہے۔ میرا خیال ہے کہ آپ ایک مضبوط عورت ہیں اور میں نے محتاط رہنا تھا کہ کون اس چیلنج کا مقابلہ کرسکتا ہے، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں نے ایسی خواتین کا انتخاب کیا ہے جو میں جانتا/جانتی ہوں کہ وہ اپنی اقدار اور نظریہ کو دنیا کے ساتھ بانٹتی ہیں۔

’آپ ان خواتین میں سے ایک ہیں۔ خود کی ایک ہی بلیک اینڈ وائٹ تصویر پوسٹ کریں، ’چیلنج ایکسیپٹیٹڈ‘ لکھیں اور پھر میرے نام کا ذکر کریں۔ نجی پیغام کے ذریعہ ایسا کرنے کے لیے 50 خواتین کو منتخب کریں۔ میں نے آپ کا انتخاب اس لیے کیا کہ آپ خوبصورت، مضبوط اور حیرت انگیز ہیں۔ چلو ایک دوسرے کو ہارٹ ایموجی دیں!‘

کون سی مشہور شخصیات اس میں شامل ہوئیں؟

اس ٹرینڈ نے انسٹاگرام کو سیلاب کی صورت ڈبو دیا ہے اور کم کارداشیان سے لے کر الزبتھ ہرلی تک بہت سے لوگوں شامل ہوئی ہیں۔

گیبریل یونین نے خود گاڑی میں بیٹھے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ وینیسا برائنٹ سمیت پانچ خواتین نے انہیں اس کے لیے مدعو کیا تھا۔

انہوں نے لکھا، ’چیلنج قبول کر لیا گیا۔ میرا (ہارٹ ایموجی) آپ حیرت انگیز خواتین کے لیے ہے!!! چلیں اسے جاری رکھیں اور یقینی بنائیں کہ آپ خواتین کی تائید اور حمایت کرتے ہیں۔ آپ سب کے لیے بلیک ہارٹ۔ #WeAllWeGot

کیری واشنگٹن نے، جنہیں برائنٹ نے نامزد کیا، اپنی ایک بیلا اینڈ وائٹ سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: ’چیلنج ایکسیپٹیٹڈ‘۔ مجھے منتخب کرنے کے لیے وینیسابریانٹ @ کا شکریہ۔ میں ان خواتین کی طاقت پر حیرت زدہ ہوں جو ایک دوسرے سے پیار کرتی ہیں اور ایک دوسرے کو آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہیں۔!!! میں آپ کو پسند کرتی ہوں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے جواب میں واشنگٹن نے فلم ’لٹل فائرز ایورویر‘ میں اپنی شریک سٹار ویتھرسپون کا انتخاب کیا، جنہوں نے لکھا: ’اس لامتناہی پیار اور حمایت کے لیے میری زندگی کی ان تمام جادوئی خواتین کا شکریہ۔ آپ ایک دوسرے کو چمکاتی رہیں۔ یہ سب بہادری کی بات ہے۔ یہ بہن چارہ ہے۔‘

جینیفر اینسٹن بھی اس چیلنج میں شامل ہوئیں اور لکھا: ’میری زندگی کی تمام باصلاحیت اور خوبصورت خواتین کا شکریہ جنہوں نے آج مجھے سب سے بڑے پیغامات بھیجے۔ سچ بتانا ہوگا۔ میں واقعتا اس ’چیلنج ایکسیپٹیٹڈ‘ کو نہیں سمجھ سکی ہوں، لیکن کون اس خواتین کی حمایت کرنا پسند نہیں کرئے گا! تو میں کہتی ہوں .... چیلنج قبول کر لیا گیا ہے۔‘

انہوں نے لوگوں کو ووٹ کے اندراج کی یاد دہانی بھی کروائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’دوسری خواتین کی مدد کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔‘ انہوں نے لکھا، ’تمام دوستوں، گرل فرینڈز، بہنوں، ماؤں اور بیٹیوں کو ایسا کرنے کی ترغیب دیں۔ انتخابات ہمارے بہت قریب ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا اور ایک دوسرے سے محبت کرنے کی ضرورت ہے۔‘

دوسری مشہور شخصیات جنہوں نے بلیک اینڈ وائٹ سیلفیز شائع کیں ان میں جینیفر گارنر، نٹالی پورٹ مین، ڈیمی لوواٹو اور ٹریس ایلس روائس شامل ہیں۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین