کیا پٹیری پاکستان میں قربانی کا خوبصورت ترین بکرا ہے؟

ایک بکرے کا زیادہ وزن، اونچا قد، خوبصورت رنگ، لمبے کان اور سینگ اسے دوسروں سے منفرد بناتے ہیں تو کیا پٹیری بکروں میں یہ سب پایا جاتا ہے؟

ایک قربانی کے بکرے میں خوبصورتی کا معیار کیا ہوتا ہے؟ اس کا زیادہ وزن، اونچا قد، خوبصورت رنگ، کان، سینگ اور چہرہ۔ یہ سب خصوصیات مل کر ایک بکرے کو دوسروں سے منفرد بناتی ہیں۔

انہی خصوصیات کی بنا پر سندھ کے پٹیری بکرے کو پاکستان بھر میں قربانی کے بکروں میں اہمیت حاصل ہے۔ ایک جوان اور صحت مند پٹیری بکرے کا وزن 100 کلوگرام تک ہوتا ہے۔

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں پایا جانے والا یہ بکرا کاموری اور بڈی نسلوں کا کراس ہے۔ اس کے کان 22 انچ تک لمبے ہوتے ہیں، سینگ لچھے دار اور اوپر کی طرف ہوتے ہیں جبکہ گردن تک کتھئی رنگ اور باقی جسم سفید ہوتا ہے۔

اس کی خوراک میں گھاس کے علاوہ چنا، فروٹ اور بادام شامل ہے۔ تاجروں کے مطابق پٹیری بکرے کی قیمت سات لاکھ روپے تک ہوتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عیدالاضحیٰ کے موقعے پر پٹیری بکرے کو ملک کے مختلف علاقوں تک فروخت کے لیے بھیجا جاتا ہے جبکہ اس کی مشرق وسطیٰ میں بھی ڈیمانڈ ہے۔

بڑی تعداد میں سمگلنگ کی وجہ سے پٹیری بکرے کی نسل کو خطرات پیدا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے سندھ حکومت نے اس کے مصنوعی تولیدی طریقے کا پروگرام شروع کیا ہے۔

نر بکرے کا تولیدی مادہ سائنسی طریقے سے بکری رکھا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ایک ہی بکرے سے 300 بکریاں حاملہ ہوسکتی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ویڈیو