اسلام آباد کے بکرے اور گھنگروؤں کا فیشن

پاکستان میں عید الاضحیٰ کے رنگوں میں اضافہ قربانی کے جانوروں کے بناؤ سنگھار سے ہی ہوتا ہے۔ 

پاکستان میں عید الاضحیٰ کے رنگوں میں اضافہ قربانی کے جانوروں کے بناؤ سنگھار سے ہوتا ہے۔ 

نہلانے دھلانے کے علاوہ ان جانوروں کو رنگا رنگ زیورات سے سجانے کا بھی رجحان ہے۔ اسلام آباد میں عید کی آمد پر چھری چاقوؤں اور خوراک کے علاوہ جانوروں کے لیے ہار سنگھار کے جگہ جگہ عارضی سٹال بھی لگ جاتے ہیں۔

اسلام آباد میں ادریس خان کے والد گذشتہ 15 سالوں سے سڑک کنارے ایسا ہی ایک سٹال لگاتے آ رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ادریس کا کہنا ہے کہ ان کے کاروبار میں تیزی چاند رات یا اس سے ایک دو دن پہلے آتی ہے۔ 'انہی آخری تین چار دنوں کی فروخت سے ہمیں 10 سے 15 ہزار روپے بچتے ہیں۔' 

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ کے اہلکار روزانہ آ کر انہیں تنگ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہاں سے اپنا سامان سمیٹ لو۔ ادریس کے مطابق ان کے پاس بکرے کا سامان زیادہ بکتا ہے، جس میں ان کے گھنگرو مشہور ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا