دنیا کے 'غیر مصدقہ' عمر رسیدہ شخص کا انتقال

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کے سب سے عمر رسیدہ شخص 112 سالہ برطانوی باب ویٹن ہیں، لیکن جنوبی افریقی میڈیا نے 116 سالہ فریڈی بلوم کو 'غیر مصدقہ' طور پر دنیا کا سب سے زائد العمر شخص قرار دیا تھا۔

فریڈی بلوم کا انتقال کا انتقال کیپ ٹاؤن کے ٹائیگربرگ ہسپتال میں ہوا۔(فائل تصویر: اے ایف پی)

1918 میں ہسپانوی فلو میں زندہ بچ جانے والے جنوبی افریقہ کے 116 سالہ فریڈی بلوم ہفتے کو انتقال کرگئے۔ ان کی موت کی تصدیق اہل خانہ نے کی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 8 مئی 1904 کو پیدا ہونے والے فریڈی بلوم نے رواں برس دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ 'خدا کے فضل کی وجہ سے اس طویل عرصہ تک زندہ رہے۔'

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کے سب سے عمر رسیدہ شخص 112 سالہ برطانوی باب ویٹن ہیں، لیکن جنوبی افریقی میڈیا نے فریڈی بلوم کو 'غیر مصدقہ' طور پر دنیا کا سب سے زائد العمر  شخص قرار دیا تھا۔

بلوم کا پورا خاندان ہسپانوی فلو کی وبائی بیماری کی نذر ہوگیا تھا، اس وقت وہ نوعمر تھے، لیکن زندہ بچ گئے اور اپنی 46 سالہ بیوی کے تین بچوں کی پرورش کی اور پانچ بچوں کے دادا بھی بن گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فریڈی بلوم کے خاندانی ترجمان آندرے نائیڈو نے اے ایف پی کو بتایا: 'دو ہفتے قبل دادا (چار پاؤنڈ کی کلہاڑی سے) لکڑیاں کاٹ رہے تھے۔'

انہوں نے مزید بتایا: 'وہ ایک مضبوط آدمی تھے، فخر سے بھر پور۔'

لیکن تین دن کے اندر اہل خانہ نے انہیں 'ایک بڑے آدمی سے چھوٹے آدمی کی طرح' سکڑتے ہوئے دیکھا۔

ایڈیلیڈ کے دیہی قصبے میں پیدا ہونے والے فریڈی بلوم جنوبی افریقہ کے مشرق صوبے کے گریٹ ونٹربرگ پہاڑی سلسلے کے قریب رہائش پذیر تھے۔ ان کا انتقال کیپ ٹاؤن کے ٹائیگربرگ ہسپتال میں ہوا۔

نائیڈو نے مزید بتایا: 'ان کی موت کرونا (کورونا) وائرس کی وجہ سے نہیں ہوئی، یہ ایک فطری موت ہے۔'

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا