ا مریکہ 'ٹف اور سمارٹ' طالبان سے معاملات نمٹا رہا ہے: ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا: 'ہم طالبان کے ساتھ معاملات کو بہت اچھی طرح نمٹا رہے ہیں۔ طالبان کا مؤقف سخت ہے۔ وہ سمجھ بوجھ سے کام لے رہے ہیں اور بہت ہوشیار ہیں، لیکن آپ کو علم ہے کہ 19 برس گزر چکے ہیں اورحقیقت یہ ہے کہ وہ لڑائی سے تھک چکے ہیں۔

(اے ایف پی)

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے جمعے کو طالبان کے 'ٹف' اور 'سمارٹ' ہونے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ افغان عسکریت پسند گروپ کے ساتھ معاملات کو اچھی طرح نمٹا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا: 'ہم طالبان کے ساتھ معاملات کو بہت اچھی طرح نمٹا رہے ہیں۔ طالبان کا مؤقف سخت ہے۔ وہ سمجھ بوجھ سے کام لے رہے ہیں اور بہت ہوشیار ہیں، لیکن آپ کو علم ہے کہ 19 برس گزر چکے ہیں اورحقیقت یہ ہے کہ وہ لڑائی سے تھک چکے ہیں۔'

امریکی فوج نے 11 ستمبر 2001 کو افغانستان پر حملہ کرکے طالبان کی سخت گیر حکومت کا خاتمہ کر دیا تھا۔ طالبان نے دو دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اس ہفتے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹرمپ نومبر کی تین تاریخ کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں دوبارہ منتخب ہونے کے لیے کوشاں ہیں اور امریکہ کی طویل ترین افغان جنگ ختم کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے ارادہ ظاہر کیا ہے کہ امریکی امداد افغانستان میں امن معاہدے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

پروگرام  کے مطابق امریکہ مئی 2021 تک افغانستان سے تمام فوج نکال لے گا تاہم اس کے لیے طالبان کو سلامتی کے حوالے سے بعض ضمانتیں دینی ہوں گی۔

طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن کے لیے پہلی رسمی ملاقات منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئی جس کی افتتاحی تقریب میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے شرکت کی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ