بھارت میں 'القاعدہ کے نو ارکان گرفتار'

چھ افراد کو مغربی بنگال جب کہ تین کو کیرالا کی ریاستوں میں گرفتار کیا گیا۔

(فائل فوٹو: اے ایف پی)

بھارت کے قومی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) نے اتوار کو کہا ہے کہ اس نے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے نو ایسے عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے جو دارالحکومت نئی دہلی سمیت متعدد مقامات پر حملوں کی منصوبہ کر رہے تھے۔

بھارت کے انسداد دہشت گردی کے مرکزی ادارے نے اپنے بیان میں کہا: ' گروپ بھارت میں اہم تنصیبات پر دہشت گرد حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا تاکہ بے گناہ افراد کو مارا جا سکے اور ان کے ذہنوں میں دہشت بٹھائی جا سکے۔'

بیان کے مطابق گرفتار ہونے والوں کو متعدد مقامات پر حملوں کے لیے تیار کیا گیا تھا جن میں دارالحکومت کا علاقہ بھی شامل ہے۔

این آئی اے کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ چھ عسکریت پسندوں کو مغربی بنگال جب کہ تین کو کیرالا کی ریاستوں میں گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والوں کا تعلق القاعدہ کے اس گروپ سے ہے جس کی مبینہ طور پر پاکستان سرپرستی کرتا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارتی دعوے پر تبصرے کی درخواست کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔ پاکستان نے اکثر عسکریت پسندوں کی معاونت کی تردید کی ہے۔

بھارت نے گذشتہ برس اپنے زیرانتظام مسلم اکثریت والے کشمیراور بعض دوسرےعلاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف جارحانہ کارروائیوں میں اضافہ کردیا تھا۔ بھارتی فورسز نے کشمیر میں القاعدہ سے جڑے گروپ کے لیڈرکو ہلاک کردیا تھا جس کے بعد متنازع علاقے کے مختلف حصوں میں مظاہرے کیے گئے۔

تازہ چھاپوں میں این آئی اے نے تیزدھار آلات، دیسی ساخت کے ہتھیار اورمقامی طور پر تیار کردہ بلٹ پروف جیکٹیں بھی برآمد کی ہیں۔ تحقیقاتی ایجنسی نے کہا ہے کہ  نو عسکریت پسندوں کو مزید تحقیقات کے  لیے پولیس کی تحویل دینے میں کی خاطر دینے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا