لیک دستاویزات: HSBC بنک کے شئیر کم ترین سطح پر

ہانگ کانگ میں ایچ ایس بی سی کے شیئرز کی قیمت میں پیر کی صبح 4.4 فیصد سے 29.60 ہانگ کانگ ڈالرتک کی کمی دیکھی گئی جو مئی 1995 سے اب تک کی سب سے بڑی کمی ہے۔

(اے ایف پی)

برطانیہ کے ملٹی نیشنل انوسٹمنٹ بینک ایچ ایس بی سی (HSBC)اور سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک ہانگ کانگ کے شیئرز کی قیمت میں پیر کو شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

 میڈیا میں یہ اطلاعات سامنے آنے کے بعد ان بنکوں کے شئیرز کی قیمت گری کہ یہ اور دوسرے بینک دو دہائیوں تک مبینہ طور پر غیرقانونی بڑی رقوم کی منتقلی کرتے رہے ہیں۔ حالانکہ ان رقوم کے ماخذ پر سرخ جھندی موجود تھی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی انٹرنیٹ میڈیا کمپنی بزفیڈ میڈیا اور دوسری میڈیا اطلاعات کی بنیاد مشکوک  سرگرمیوں کے بارے میں لیک ہونے والی ان رپورٹس پر ہے جو بینکوں اور دوسری مالیاتی فرموں نے امریکی محکمہ خزانہ کے فنانشل کرائمز انفورسمنٹ نیٹ ورک (فن سن) کو جمع کروائی ہیں۔

ان انکشافات سے ان ریگولیٹری اور مالیاتی اداروں کو درپیش مسائل اجاگر ہوتے ہیں جو جرائم سے حاصل کیے گئے پیسے کی منتقلی روکنے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ گذشتہ دہائی میں ان اداروں نے اس روک تھام پر اربوں ڈالر خرچ کیے اور بینکوں کو جرمانے بھی کیے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہانگ کانگ میں ایچ ایس بی سی کے شیئرز کی قیمت میں پیر کی صبح 4.4 فیصد سے 29.60 ہانگ کانگ ڈالرتک کی کمی دیکھی گئی جو مئی 1995 سے اب تک کی سب سے بڑی کمی ہے۔ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے شیئرز کی قیمت  3.8 فیصد کمی سے 35.80 ہانگ کانگ ڈالر تک گری ہے۔ یہ رواں سال 25 مئی سے اب تک کی سب سے بڑی گراوٹ ہے۔ ان بینکوں کے حوالے سے ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 0.4 فیصد تھا۔

ایچ ایس بی سی، سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اور عالمی سطح پر کاروبار کرنے والے دوسرے بینک ایران پر عائد امریکی پابندیوں اور اینٹی منی لانڈرنگ قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر حالیہ برسوں میں اربوں ڈالر جرمانہ ادا کرچکے ہیں۔

ضروری نہیں کہ مشکوک مالیاتی سرگرمیوں کے بارے میں 2100 سے زیادہ  رپورٹس بینکوں کے غلط کام کا ثبوت ہوں۔ یہ رپورٹس بزفیڈ نیوز نے حاصل کیں اورانہیں انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹیگیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) اور دوسری میڈیا تنظیموں کے ساتھ شیئر کر دیا۔

ان رپورٹس میں 1999 اور 2017 کے درمیان ہونے والی دو ٹریلین ڈالر کی ان ٹرانزکشنز کے بارے میں معلومات جمع کی گئی ہیں جن پر ان بینکوں کے اپنے متعلقہ شعبوں نے سرخ جھنڈی لگا کر انہیں مشکوک قرار دیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا