’سب لوگ متفق ہیں کہ علاقے میں ٹیوب ویل نہیں لگائیں گے‘

بلوچستان کا ایک علاقہ ایسا ہے جہاں پانی کی کوئی سرکاری سکیم نہیں اور لوگ صدیوں پرانے آب پاشی کے نظام سے خوش ہیں۔

بلوچستان کے بنجر علاقوں میں کاشت کاری کے لیے قدیم کاریز کا آب پاشی نظام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ماضی میں یہاں کاریزوں کی تعداد بہت زیادہ تھی، مگر اب یہ نظام معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم ضلع قلعہ سیف اللہ کان مہترزئی میں کاریز زمین داروں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ کان مہترزئی کے ایک زمین دار بسم اللہ کے مطابق ان کے علاقے میں آج بھی اسی نظام کے ذریعے کاشت کاری کی جارہی ہے۔

کاریز علاقے کی عوام کا مشترکہ اثاثہ ہوتا ہے، جس کے ذریعے تمام زمین داروں میں پانی کی منصفانہ تقسیم ہوتی ہے۔ زمین داروں کے مطابق صوبے میں عرصہ دراز سے جاری خشک سالی کے باعث کئی کاریز خشک ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں ایک اندازے کے مطابق کسی زمانے میں چھ ہزار سے زائد کاریز تھے، لیکن اب صرف چند ہی بچے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ماحولیات