عوام کو صبر کی تلقین: صدر اردوغان کی اپنی تنخواہ میں غیر معمولی اضافہ

رواں اکتوبر میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے شہریوں کو موجودہ معاشی بحران اور مشکلات میں صبر کی تلقین کی تھی۔ مساجد اور علما نامی ایک پروگرام میں‌بات کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ہم دنیا میں آزمائش اور امتحان کے لیے پیدا کیے گئے ہیں۔

(اے ایف پی)

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے موجودہ مشکل معاشی حالات میں قوم کو صبر کی تلقین کے ساتھ اپنی تنخواہ میں غیرمعمولی اضافہ کر دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ترکی پارلیمنٹ میں حکمراں جماعت 'آق' کی طرف سے مالی سال 2021 کا مجوزہ بجٹ پیش کیا ہے جس میں صدر کی تنخواہ میں 88 ہزار لیرا کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ اعداد و شمار ترک صدر کی کل تنخواہ میں آٹھ اعشاریہ تین فی صد اضافہ ہے۔
ترک صدر کی تنخواہ اور ان کی مراعات میں ‌اضافے کی تجویز ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر طیب اردوغان متعدد بار عوام کو موجودہ مالی اور معاشی بحرانوں‌ میں صبر کی تلقین کر چکے ہیں۔

ترک کی حکمراں اسلام پسند جماعت انصاف وترقی پارٹی کی طرف سے کل بدھ کے روز پارلیمنٹ‌ میں مالی سال 2021 کا بجٹ پیش کیا۔

بجٹ میں‌ ایوان صدر کے لےلیے 80 کروڑ 86 لاکھ لیرا کا اضافی بجٹ مختص کیا گیا ہے جس کے بعد ایوان صدر کا کل بجٹ چار ارب 39 کروڑ لیرا ہو جائے گا جب کہ صدر کے لیے مختص بجٹ دس لاکھ 60 ہزار لیرا مقرر کیا گیا ہے۔

آٹھ اعشاریہ تین فی صد اضافہ 6750 لیرا کے برابر ہے جو کہ ترکی میں کم سے کم اجرت سے تین گنا زیادہ ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ترکی میں کم سے کم اجرت چھ ہزار 750 لیرا ہے۔ ترک ایوان صدر کے بجٹ میں مجموعی طور پر 28 اعشاریہ ایک فی صد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ترکی بدترین اقتصادی کساد بازاری سے گزر رہا ہے اور اس کے بیرونی قرضوں کا حجم چار ارب 20 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔

ترک اپوزیشن ری پبلیکن پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بلاک کے سربراہ ازگور اوزیل نے بدھ کے روز ٹویٹر پر نئے مجوزہ بجٹ میں‌ شامل تجاویز پوسٹ کیں جن میں صدر اور ایوان صدر کے لیے مجوزہ اضافی بجٹ کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

رواں اکتوبر میں ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے شہریوں کو موجودہ معاشی بحران اور مشکلات میں صبر کی تلقین کی تھی۔ مساجد اور علما نامی ایک پروگرام میں‌بات کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ہم دنیا میں آزمائش اور امتحان کے لیے پیدا کیے گئے ہیں۔ مشکل اور مصیبت میں ہمیں صبر اور اچھے اور بھلے وقت میں ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا