’ایاز صادق کو ویر چکرا دیا جائے‘:سوشل میڈیا پر طوفان

بھارتی سوشل میڈیا صارفین اس کلپ کو پوسٹ کر کے اسے بھارت کی فتح قرار دے رہے ہیں جبکہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایاز صادق پر تنقید کی جا رہی ہے کہ انہوں نے ایک ملاقات کی تفصیلات یوں کیوں پیش کر دیں۔

قومی اسبلی میں ایک تقریر میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ایاز صادق نے گذشتہ سال بالاکوٹ پر بھارتی فضائیہ کے حملے کے بعد گرائے جانے والے بھارتی طیارے کے پائلٹ ابھی نندن ورتھمن کی رہائی کے حوالے سے ایک ملاقات کا ذکر کیا  (سکرین گریب)

سابق سپیکر اور موجودہ رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قومی اسمبلی میں کی جانے والی تقریر نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان پربا کر دیا ہے۔

قومی اسبلی میں ایک تقریر میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ایاز صادق نے گذشتہ سال بالاکوٹ پر بھارتی فضائیہ کے حملے کے بعد گرائے جانے والے بھارتی طیارے کے پائلٹ ابھی نندن ورتھمن کی رہائی کے حوالے سے ایک ملاقات کا ذکر کیا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک تھے۔

تقریر میں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ’ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔ ماتھے پر پسینہ تھا اور وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارتی پائلٹ کو رہا کرنا ہو گا ورنہ بھارت رات نو بجے پاکستان پر حملہ کر دے گا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایاز صادق کی تقریر کے اس حصے کو بھارتی چینلز پر بھی دکھایا جا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا خاص طور پر ٹوئٹر پر اس حصے کو مختلف تبصروں کے ساتھ پوسٹ کیا جا رہا ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین اس کلپ کو پوسٹ کر کے اسے بھارت کی فتح قرار دے رہے ہیں جبکہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایاز صادق پر تنقید کی جا رہی ہے کہ انہوں نے ایک ملاقات کی تفصیلات یوں کیوں پیش کر دیں۔

بھارتی سوشل میڈیا صارف ادتیہ راج کول نے لکھا: ’ایاز صادق نے بہت بڑا دعوی کر دیا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے ان سے بھیک مانگی کہ ابھی نندن کو واپس بھیجنے دیں ورنہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کر دینا ہے۔‘

 

ایک اور بھارتی صارف شیو ارور نے لکھا: ’یہ بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے پاس ابھی نندن کو رہا کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔ چائے کے لطیفے صرف اپنی تسلی کے لیے تھے۔‘

 

پاکستانی صارف عبداللہ نے لکھا کہ ’ایاز صادق نے وہ کر دیا ہے جو اس دن ابھی نندن نے کیا تھا۔ ان کو بھی ویر چکرا دیا جانا چاہیے۔‘

صارف شاہد رضا نے کہا: ’مجھے پتہ ہے ایاز صادق جھوٹ بھول رہے ہیں مگر اگر سچ بھی ہوتا تو ایک خفیہ حکومتی میٹنگ کی معلومات ایسے بیان کر کے وہ سرکاری رازوں کے قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔‘

 

اس بارے میں اب تک سینکڑوں ٹویٹس کی جا چکی ہیں اور ایاز صادق کا نام بھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ