ستر کی دھائی میں پیک مین پونگ اور سپیس انویڈرز جیسی گیمز پر مبنی پہلی آرکیڈ مشینوں کے آنے کے بعد سے ویڈیو گیمز کے شعبے میں بہت ترقی ہوئی ہے اور آج کل یہ اربوں ڈالرز کی صعنت بن چکی ہے۔
حال ہی میں مائیکرو سافٹ کا ایکس باکس اور سونی کا پلی سٹیشن فائیو سامنے آئے ہیں۔ اس موقعے پر ہم ویڈیو گیمز کے سفر پر ایک مختصر نظر ڈالتے ہیں۔
کنگ پونگ
اٹاری نے 1972 میں پونگ جاری کی، جسے پہلی کامیاب ویڈیو گیم مانا جاتا ہے۔ سادے گرافکس کی اس گیم میں دو لوگ سکرین پر ٹیبل ٹینس کھیلتے تھے۔
پہلی میگا ہٹ
پونگ کی کامیابی نے 1970 کی دھائی میں آرکیڈ گیمز کے میدان میں دھماکہ کر دیا۔ پیک مین اور ایلینز کو مارنے کی گیم سپیس انویڈرز نے اربوں بنائے، لیکن اٹاری 2600 ہوم کنسول اور ننٹینڈو این ای ایس ویڈیو گیمز کو آپ کے گھر باضابطہ طریقے سے لائے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کنسول وار
مقابلہ سخت ہوا تو نوئے کی دھائی کے اوائل میں سیگا اور ننٹینڈو میں کنسول وار شروع ہوئی، اسی زمانے میں ویڈیو گیمز نے زبردست تکنیکی ترقی کی۔ اگلی دھائی میں آن لائن گیمز آئیں جن میں گیمرز دنیا بھر میں کہیں بھی کسی کے ساتھ کھیل سکتے ہیں۔
2013 میں سونی اور مائیکروسافٹ نے اب تک کے سب سے طاقت ور کنسول ایکس باکس ون اور پلے سٹیشن فور جاری کیے۔ اب تازہ جنگ میں سونی اور مائیکروسافٹ نئے کنسول پیش کر رہے ہیں۔