میر شکیل الرحمن کی ضمانت: بھوک ہڑتالی کیمپ کے خاتمے کا اعلان

لاہور کے مصنف، صحافی اور دانشور ازہر منیر نے جنگ ، جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کے بعد سے ہی شملہ پہاڑی چوک لاہور میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگارکھا تھا۔ 

میر شکیل الرحمن کی سپریم کورٹ سے ضمانت کے بعد صحافی ازہر منیر نے بھی بھوک ہڑتالی کیمپ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور کے مصنف، صحافی اور دانشور ازہر منیر نے جنگ ، جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کے بعد سے ہی شملہ پہاڑی چوک لاہور میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگارکھا تھا۔ 

انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہاکہ وہ میڈیا کی آزادی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے ہمیشہ سے آواز اٹھاتے آئےہیں۔

مشرف دور میں بھی جمہوریت بحال کرانے کی تحریک میں پیش پیش رہے اور میڈیا پر پابندیوں کےخلاف بھی جدوجہد کرتے رہےہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے میر شکیل الرحمن کو 12 مارچ کے روز اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ اپنے خلاف تحقیقات کے لیے نیب لاہور کے دفتر گئے تھے۔

اس کے بعد سے ازہر منیر نے بھوک ہڑتال کیمپ لگا رکھا ہے اور وہ اس میں اکیلے ہی بیٹھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جمہوریت کے استحکام سمیت مختلف موضوعات پر 14سے زائد کتابیں بھی لکھی ہیں۔

ماضی میں وہ صحافت کے پیشے سے بھی منسلک رہے ہیں۔

ان کے خیال میں میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کا مقصد میڈیا کودباؤ میں لانا تھا تاکہ اس وقت ملکی صورتحال پر آزادانہ صحافت کا راستہ روکا جاسکے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہاکہ اگر میڈیا آزاد نہیں ہوگاتو بنیادی انسانی حقوق پامال ہوتے رہیں گے اور ادارے درست سمت میں اپنا کردار ادا نہیں کر سکتے۔

ازہر منیر کا کہنا ہے کہ ان کے کیمپ کا مقصد کسی شخصیت کو خوش کرنا یا ناراض کرنا نہیں بلکہ صحافتی آزادیوں کی کاوش کا شاخسانہ ہے۔

انہوں نے کہا ساڑھے سات ماہ سے وہ کیمپ لگائے بیٹھیں ہیں انہیں مختلف دھمکیاں بھی دی گئیں۔

ان کے کیمپ کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے میڈیا پر سخت پابندیاں ہیں ایسی ضیا دور میں بھی نہیں تھیں۔

اس وقت یہ تو معلوم ہوتا تھا کہ جبر اور پابندیاں عائد ہوئی ہیں لیکن اس دور میں پر اسرار طریقہ سے دباؤ ڈالا جارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ کل سےبھوک ہڑتالی کیمپ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ تاہم صحافتی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا