متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

اس ویزے کے تحت کن شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد دس سال کے لیے متحدہ عرب امارات میں رہائش کے مجاز ہوں گے۔

(اے ایف پی)

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مطلوبہ شرائط پوری کرنے والے افراد کو گولڈن ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس ویزے کے تحت مخصوص شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد دس سال کے لیے متحدہ عرب امارات میں رہائش کے مجاز ہوں گے۔

یو اے ای نے 2018 میں طویل مدتی ویزا پلان کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے ملک نے کچھ غیر ملکی سرمایہ کاروں، اینٹریپرنوئر، چیف ایگزیکیٹوز، سائنس دانوں اور قابل طلبہ کو پانچ اور 10 سالہ قابل تجدید ویزے جاری کرنا شروع کر دیا۔

اس گولڈن ویزا کی شرائط کیا ہیں اور یہ کس طرح حاصل کیا جا سکتا ہے؟

گولڈن ویزا کیا ہے؟

گلف نیوز کے مطابق دو سال کے عام ویزے کے مقابلے میں گولڈن ویزے پر 10 سال تک قیام کیا جا سکتا ہے۔ امارات کے مستقل رہائشیوں اور غیرملکیوں کے لیے بزنس ویزا گولڈن ویزا سسٹم کا حصہ ہے۔

یہ افراد اپنے اور زیر کفالت افراد کے لیے طویل مدتی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ شناخت اور شہریت سے متعلق فیڈرل اتھارٹی کی طے کردہ شرائط کے مطابق زیر کفالت افراد مییں والدہ یا والد شامل ہو سکتے ہیں۔

گولڈن ویزے کا آغاز 21 مئی 2020 کو ہوا تھا۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز نے اس سال کے آخر تک 6800 ویزے جاری کرنے کے ہدف کا اعلان کیا تھا۔

ویزے کی درخواست کون دے سکتا ہے؟

دنیا بھر سے پیشہ ورانہ قابلیت کے حامل وہ افراد جو تجارت کا تجربہ رکھتے ہوں بزنس ویزے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ کوئی اہل تاجر جس نے اپنے کیریئر کے دوران کسی موقعے پر اپنا کاروبار شروع کیا ہو اور متحدہ عرب امارات میں دوبارہ کاروبار شروع کرنا چاہتا ہو۔

بزنس ویزا حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ تاجر کی حیثیت سے اپنے تجربے کو ثابت کریں۔ کاروبار میں اکثریتی شیئرز کے مالک ہوں اور اس کی اعلیٰ قیادت کے رکن ہوں۔ متحدہ عرب امارات منتقل ہونے اور کسی ایک ریاست میں قانونی طور پر کاروبار شروع کرنے کے لیے تیار ہوں۔

ویزے کی درخواست دینے والے کے پاس کاروبار کا آئیڈیا یا پلان ہو جس کو متحدہ عرب امارات میں عملی شکل دی جا سکے۔

ویزے کی درخواست کیسے دی جا سکتی ہے؟

حال میں قائم شدہ ویب سائٹ کو وزٹ کر کے ویزے کے لیے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ای میل ایڈریس فراہم کرنے اور پاس ورڈ بنانے کی ضرورت ہو گی۔ ای میل ایڈریس کے ذریعے ویری فکیشن کوڈ فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ذاتی کوائف کا اندراج

آپ کو اپنی ذاتی معلومات کا فارم پُر کرنا اورضروری دستاویزات اپ لوڈ کرنی ہوں گی۔ درخواست جمع کروانے کے بعد اس کا جائزہ لینے میں تقریباً 30 دن لگیں گے۔

ویزے کی شرائط

نامزدگی کی منظوری کی صورت میں درخواست گزارکو شناخت اور شہریت سے متعلق فیڈرل اتھارٹی کی شرائط پوری کرنی ہوں گی۔ اس عمل میں مزید 30 لگ سکتے ہیں۔ ویزا کیسے حاصل کرنا ہے اس بارے میں ای میل کے ذریعے مزید معلومات فراہم کر دی جائیں گی۔ ویزے کے لیےدرخواست دیتے وقت متحدہ عرب امارات سے باہر مقیم ہونے کی صورت میں ملک میں داخل ہونے، مواقعے کی تلاش اور قیام کرنے کے چھ ماہ دیے جائیں گے۔ اس دوران عارضی ویزے کو رہائش کے اجازت نامے میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہو گی۔

متحدہ عرب امارات میں مقیم ہونے کی صورت میں ایک ماہ کا عارضی ویزا جاری کیا جائے گا جسے قیام کے اجازت نامے میں تبدیل کروانا ہو گا۔

ویزے کی درخواست کا فالو اپ

جیسا کہ اس ویزے کی توجہ کامرکز تاجر ہیں، دبئی اور ابوظہبی میں مجاز حکام درخواست کو نمٹاتے ہیں۔ دبئی میں رہائش کی درخواست کی صورت میں [email protected]  پرای میل کر کے AREA 2071 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ویزے سے متعلق معاملات کے لیے فیڈرل اتھارٹی فارآئیڈینٹیٹی اینڈ سٹیزن شپ سے رابطے کے لیے  [email protected]  ای میل کرنی ہوگی۔ https://www.ica.gov.ae کو وزٹ یا ٹیلی فون نمبر +97124955555 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا