جنرل آصف غفور کی سالگرہ کا ٹرینڈ: کیا فوج کی پالیسی بدل رہی ہے؟

ماضی میں پاکستان فوج کے اندر ماسوائے اپنے سربراہ کے دیگر شخصیات کی زیادہ تشہیر نہیں کی جاتی تھی لیکن ٹوئٹر ٹرینڈ#HBAsifGhafoor دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ شاید ادارے نے اب اپنی پالیسی میں نرمی کر دی ہے۔

یفٹیننٹ جنرل آصف غفور (اے ایف پی فائل)

پاکستان میں فوج ایک ادارے کے طور پر اپنی ساکھ کو بہت اہم قرار دیتی آئی ہے۔ ماضی میں ادارے کے اندر ماسوائے فوجی سربراہ کے دیگر شخصیات کی زیادہ تشہیر نہیں کی جاتی تھی لیکن بدھ کو صبح سے ٹوئٹر پر ٹرینڈ #HBAsifGhafoor (سالگرہ مبارک آصف غفور) دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ شاید ادارے نے اب اس پالیسی میں نرمی کر دی ہے۔

حالیہ دنوں میں ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی ترقی کے بعد ان کی سالگرہ کا ٹرینڈ چل رہا ہے، جس میں لوگ انہیں مبارک باد دے رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ماضی میں ایسا ہوتا تو ادارہ فوراً اس ٹرینڈ کو بند کروا دیتا لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں ہوا۔

پاکستان فوج نے اس ٹرینڈ کے بارے میں یا پالیسی میں کسی تبدیلی کے حوالے سے باضابطہ کوئی اعلان نہیں کیا اور نہ ہی اس قسم کی وضاحت ماضی میں کبھی دی گئی۔

یاد رہے کہ جنرل آصف غفور جب فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ تھے تو اس وقت بھی وہ واحد فوجی تھے جنہیں ادارے نے سرکاری کے علاوہ نجی ٹوئٹر اکاؤنٹ رکھنے کی اجازت دی ہوئی تھی۔  ان کے نجی اکاؤنٹ سے بعد میں چند متنازع ٹویٹس بھی ہوئیں، جن پر کافی شور مچا۔

ان کے جانے کے بعد نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کو نجی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی سہولت نہیں دی گئی۔ جنرل آصف غفور کی سالگرہ کو اس طرح سوشل میڈیا پر منانا غیرمعمولی واقعے قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رواں سال ڈی جی آئی ایس پی آر کا عہدہ چھوڑے انہیں کئی ماہ ہوگئے ہیں مگر پاکستانیوں کے دل میں ان کے لیے عزت اور محبت اب بھی برقرار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر آج ان کے لیے کئی ٹرینڈ چل رہے ہیں۔ 

صارف فیصل بھٹی نے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تمام مشکلات کا سامنا بہترین انداز میں کیا۔

وسیم طارق نے خواہش ظاہر کی کہ انہیں فوج کا سربراہ بنا دیا جائے۔

تحریم طارق نے لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی والدہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

جبکہ حورلعین فرحت نے انہیں ففتھ جینریش وار کا فاتح قرار دیا۔

اور انعم نامی صارف نے انہیں پاکستان کا فخر کہا۔ 

نازش نے انہیں قوم کا ہیرہ کہا اور ان کی لمبی عمر کی دعا کی۔ انہوں نے کہا: ’قوم آپ کی خدمات کبھی نہیں بھولے گی۔‘

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ