نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان  تین ٹی ٹوئنٹی  انٹرنیشنل  میچز  18، 20اور 22 دسمبر کو آکلینڈ، ہیملٹن اور نیپئر میں کھیلے جائیں گے۔

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان  تین ٹی ٹوئنٹی  انٹرنیشنل  میچز  18، 20اور 22 دسمبر کو آکلینڈ، ہیملٹن اور نیپئر میں کھیلے جائیں گے (اے ایف پی)

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی  ٹوئنٹی  سیریز کے لیے پاکستان کے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں سابق کپتان سرفراز احمد کی بھی واپسی ہوئی ہے۔

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان  تین ٹی ٹوئنٹی  انٹرنیشنل  میچز  18، 20اور 22 دسمبر کو آکلینڈ، ہیملٹن اور نیپئر میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق  18 رکنی ٹیم  کو ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان بابراعظم نے پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کی مشاورت کے بعد حتمی شکل دی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف اعلان کردہ 18 رکنی ٹیم میں تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد اور حسین طلعت کی واپسی ہوئی ہے جبکہ  زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں قومی سکواڈ کا حصہ رہنے والے روحیل نذیر،فخر زمان اور ظفر گوہر کو نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز فی الحال کرائسٹ چرچ میں اپنی قرنطینہ کی مدت پوری کررہے ہیں۔ دونوں سکواڈز آٹھ  دسمبر کو کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن روانہ ہوں گے، جہاں وہ علیحدہ علیحدہ ہوٹلز میں قیام کریں گے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد سے اب تک پاکستان ٹیم کو پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جس کی وجہ 53 رکنی سکواڈ میں شامل دس کھلاڑیوں میں کرونا وائرس  تصدیق  ہونا ہے۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ  کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اور شاہینز  نو  دسمبر سے کوئنز ٹاؤن میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کردیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہناہے کہ آئندہ  دو روز میں جب ’ہم اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کرکے یہاں سے روانہ ہوں گے تو یہ سب کچھ پس پشت رہ جائے گا اورپھر اس وقت ہماری تمام تر توجہ دونوں طرز کی کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہونےپر مرکوز ہوجائے گی۔‘

’نیوزی لینڈ اپنی ہوم کنڈیشنز میں ایک مضبوط ٹیم ہے اور حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ان کی کارکردگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ ٹیسٹ کی دوسری اور ٹی ٹوئنٹی کی چھٹی بہترین ٹیم ہے۔‘

مصباح کا کہنا تھا کہ  ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انہی لڑکوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا جو گذشتہ چند عرصے سے متواتر سکواڈ کا حصہ ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اعلان کردہ قومی سکواڈ:

بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، سرفراز احمد ، محمد رضوان،حیدر علی، محمد حفیظ، افتخار احمد، خوشدل شاہ،حسین طلعت،  محمد حسنین، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر،وہاب ریاض،  فہیم اشرف،موسیٰ خان،  عماد وسیم اور عبداللہ شفیق۔

 

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ