انگلینڈ، اٹلی میں کرسمس پر لاک ڈاؤن، یورپ کو وائرس کی ’نئی قسم‘ کا سامنا

برطانیہ اور اٹلی میں کرسمس تقریبات کرونا وائرس کی وجہ سے عائد نئی پابندیوں کی نظر جبکہ یورپ کو موسم سرما میں کیسز میں اضافے اور وائرس کی نئی قسم کے مسئلے کا سامنا ہے جو زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔

یورپ دنیا کا پہلا خطہ ہے جہاں ایک سال پہلے کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سے اب تک پانچ لاکھ سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں (اے ایف پی)

برطانیہ اور اٹلی میں لاکھوں لوگ اس سال کرسمس کرونا وائرس کی وجہ سے عائد نئی پابندیوں میں منائیں گے۔

یورپ کو موسم سرما میں کیسز میں اضافے اور وائرس کی نئی قسم کے مسئلے کا سامنا ہے جو زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔

برطانیہ میں لاک ڈاؤن سے اکتائے ہوئے شہریوں کو امید تھی کہ کرسمس کے موقعے پر لاک ڈاؤن کی پابندی میں پانچ روز کی عارضی نرمی کی جائے گی لیکن اس کے برعکس وزیراعظم بورس جانسن نے لندن  اور جنوبی برطانیہ کے مکینوں کے لیے ’گھرمیں رہنے‘ کا نیا حکم جاری کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی برطانیہ میں ملک کی ایک تہائی آبادی رہتی ہے۔

یورپ دنیا کا پہلا خطہ ہے جہاں ایک سال پہلے کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سے اب تک پانچ لاکھ سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کا اقدام وائرس کے پھیلنے کی رفتاراور اس کی نئی قسم کے پیش نظر کیا گیا ہے جس کے بارے میں بورس جانسن کا کہنا ہے کہ نیا وائرس ’70 فیصد زیادہ پھیل سکتا ہے۔‘

ہفتے کو وزیراعظم نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک بریفنگ میں کہا:  ’مجھے بڑے دکھی دل کے ساتھ آپ سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم منصوبے کے مطابق کرسمس نہیں منا سکتے۔ افسوس کی بات ہے کہ حقائق تبدیل ہونے کی صورت میں آپ کو ان سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی بدلنی پڑتی ہے۔‘

برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ وائرس سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو کم ازکم 30 دسمبر تک لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں رہنا ہو گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے پہلے فیصلہ کیا گیا تھا کہ کرسمس کے موقعے پر تین خاندانوں کے لوگوں کو آپس میں ملنے جلنے کی اجازت دی جائے گی۔

برطانیہ میں زیادہ تیزی سے پھیلنے والی نئی قسم کے بارے میں پتہ چلنے کے بعد نیدر لینڈ نے برطانیہ سے آنے والی تمام پروازوں پر یکم جنوری تک پابندی عائد کر دی ہے۔

نیدر لینڈ میں جنوری کے وسط تک پانچ ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سکول، بازار، ریستوران، علاقائی سفر اور غیرضروری کاروبار بند رہیں گے۔

اٹلی نے بھی چھ جنوری تک نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں جن کے تحت لوگ دن میں صرف ایک بار گھر سے نکل سکیں گے۔

امریکہ اور برطانیہ کے بعد توقع کی جا رہی کہ یورپ میں بھی کرسمس کے بعد بڑے پیمانے پر کرونا ویکسینیشن مہم شروع کر دی جائے گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت