کرونا ویکسین لگوانے والی پہلی سعودی خاتون

ویکسین لگوانے والی سب سے پہلی سعودی خاتون کو جس وقت ویکسین لگائی جا رہی تھی تو ان کے جذبات اور احساسات دیدنی تھے۔

(تصویر: العربیہ ڈاٹ نیٹ)

سعودی عرب میں گذشتہ روز سے شہریوں کو کرونا ویکسین لگائے جانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ایک سعودی خاتون نے بھی سب سے پہلے یہ ویکسین لگوائی ہے۔

ویکسین لگوانے والی سب سے پہلی سعودی خاتون کو جس وقت ویکسین لگائی جا رہی تھی تو ان کے جذبات اور احساسات دیدنی تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ویکسین لگانے والی خاتون شیخہ الحربی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ اپنی خوشی بیان نہیں کر سکتیں۔ ویکسین لگوانے کے بعد وہ خوشی سے رات کو سو نہ سکیں۔

شیخہ الحربی نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں خود کو ایک خوش نصیب انسان سمجھتی ہوں۔ میں پہلی خاتون ہوں جس نے ویکسین لگائی، ویکسین لگانے کی خوشی میری سب سے بڑی خوشی ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سوشل میڈیا پر شیخہ الحربی نے ویکسین لگوانے کی متعدد تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔ ان تصاویر میں اان کی خوشی اور جذبات کو دیکھا جاسکتا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بھی گذشتہ روز کرونا ویکسین لگوائی اور اس کے بعد انہوں ‌نے عوام میں ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا تھا۔

گذشتہ روز ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد نے ویکسین لگوانے کے لیے اپنی رجسٹریشن کی ہے۔ ویکسین لازمی نہیں بلکہ اختیاری ہوگی تاہم یہ سعودی باشندوں اور تارکین وطن سب کے لیے مفت ہو گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت