’ماسک پہنیں، مودی جی کی طرح نہ بنیں‘

بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی ایک ویڈیو جمعرات کو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں انہیں بغیر ماسک کے دیکھا جا سکتا ہے اور جب انہیں ماسک پیش کیا گیا تو انہوں نے انکار کر دیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی ایک ویڈیو جمعرات کو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی (اے ایف پی/ فائل فوٹو)

بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی ایک ویڈیو جمعرات کو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں انہیں بغیر ماسک کے دیکھا جا سکتا ہے اور جب انہیں ماسک پیش کیا گیا تو انہوں نے انکار کر دیا۔

اس 45 سیکنڈز کی ویڈیو جس کے مستند ہونے کی تصدیق ابھی تک نہیں کی جا سکی، اطلاعات کے مطابق یہ ویڈیو بھارتی ریاست گجرات کے علاقے کچھ کے ایک دستکاری میلے کی ہے۔ جس کا وزیر اعظم مودی نے منگل کو دورہ کیا تھا۔

ویڈیو میں اپنے سکیورٹی گارڈز اور عملے میں گھرے وزیر اعظم کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے گرد موجود سب افراد نے ماسک پہن رکھے ہیں جبکہ وزیر اعظم بغیر ماسک کے نظر آ رہے ہیں اور وہ ٹھیلوں کے سامنے چل رہے ہیں۔

مودی ایک ٹھیلے پر رکتے ہیں جو کہ روایتی گجراتی لباس فروخت کر رہا ہے جس میں ماسک بھی شامل ہیں جن میں سے کچھ روایتی طرز پر بنائے گئے ہیں۔ جب دکاندار مودی کو ایک ماسک پیش کرتا ہے تو وہ انکار کر دتیے ہیں۔ وہ کچھ دیر اس ٹھیلے پر موجود روایتی لباس کو دیکھتے ہیں اور پھر آگے بڑھ جاتے ہیں۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور کئی صارفین جن میں حزب اختلاف کے رہنما بھی شامل ہیں نے غلط مثال قائم کرنے پر وزیر اعظم پر تنقید کی ہے۔

کئی اور عالمی رہنماوں کے برعکس وزیر اعظم مودی نے وبا کے آغاز سے ہی لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ ماسک پہنیں۔ انہوں نے اپنے ریڈیو پروگرام کے ذریعے لوگوں سے درخواست کی اور کئی سرکاری تقریبات بشمول ویڈیو کانفرنسز میں بھی ماسک پہن کر ایک مثال پیش کی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے سربراہ ارویند کیجریوال نے وزیر اعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے اسی ویڈیو کا ایک مختصر حصہ ٹویٹ کرتے ہوئے اس کے عنوان میں لکھا ’ماسک پہنیں، مودی جی کی طرح مت بنیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے ابھی تک اس ویڈیو پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

بدھ کو حزب اختلاف کی ایک اور جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما ٹی ایس سنگھ دیو نے ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں وزیر اعظم مودی کو بغیر ماسک کے ماسک پہنے افراد کے ایک گروپ کے ساتھ بیٹھے دکھایا گیا تھا۔

ٹی ایس سنگھ دیو نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ 'کل وزیر اعظم مودی کی گجرات کے کسانوں سے ایک مختصر ملاقات ہوئی۔ مجھے اپنے اجناس فراہم کرنے والے کسانوں کو حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے اور ماسک پہنے دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ ماسک ضرور پہنیں۔'

عالمی ادارہ صحت کے مطابق بھارت میں ایک کروڑ کے قریب کرونا کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ وبا کے آغاز سے اب تک ایک لاکھ 44 ہزار افراد بھی کرونا کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں جو کہ دنیا بھر میں امریکہ کے بعد ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ امریکہ  میں کرونا کیسز کی تعداد بھی دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

گو کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے کیسز میں کمی آئی ہے لیکن ماہرین نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس وبا کو کمزور نہ سمجھیں اور ماسک پہننا اور سماجی دوری کے اصولوں پر عمل جاری رکھیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل