میلانیا ٹرمپ مستقبل کے لیے کیا منصوبہ بندی کر رہی ہیں؟

خاتون اول تاحال یہ سمجھتی ہیں کہ شوہر کے اقتدار چھوڑ دینے کے بعد بھی وہ سابق خاتون اول جیکی کینیڈی بن سکتی ہیں۔

میلانیا ٹرمپ۔ (اے ایف پی)

میلانیا ٹرمپ کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے بعد سے حیران کن طور پر خاموش ہیں۔ درحقیقت وہ پورا سال خاموش رہیں۔ ٹوئٹر پر لوگوں کو جنوری کی پہلی تاریخ سے خاتون اول کی اچانک خاموشی سے حیرانی ہوئی۔ گذشتہ ہفتے کے تشدد کے بعد ان کے شوہر کے ٹوئٹر، فیس بک اور دیگر اکاونٹس کی بندش کے بعد سب نظریں میلانیا کے سوشل میڈیا پر ہیں۔ وہ اس روز کے بارے میں کیا کہیں گی کہ کیا ہوا؟

آج صبح – کیپیٹل ہل پر بلوے کے پانچ روز بعد – ہمیں ہمارا جواب مل گیا۔ خاتون اول نے وائٹ ہاؤس کے سرکاری بلاگ پر تحریری بیان جاری کیا اور اسے ٹوئٹر پر بھی چلایا۔ بیان تحریر کی غلطیوں سے لبریز تھا جس میں ’قیاس آرائیوں، بلاجواز ذاتی حملوں اور میرے خلاف بےبنیاد گمراہ کن الزامات‘ کی ان کی اپیلیں ان کی کم ہوتی مقبولیت کو شاید نہ بچا سکیں۔

حقیقت میں وہ ’اکٹھے ہونے‘ کی اپیل ایک طرف اور ان نامعلوم افراد کی مذمت جو ’اپنی اہمیت برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور جن کا ایجنڈا ہے‘ دوسری طرف لوگوں کے ان سے متعلق عدم اطمینان کی زبردست عکاسی کرتی ہے۔

گذشتہ ہفتے کے بلوے کے فورا بعد سی این این اور وینٹی فیئر میگزین نے بتایا کہ میلانیا اس وقت کیا کر رہی تھیں: وہ وائٹ ہاؤس کے قالینوں کی تصاویر بنا رہی تھیں۔ اس کے تھوڑی دیر بعد انہوں نے بغاوت کرنے والے ایشلی بابٹ کے لیے نیک تمنائیں بھیجیں، جنہیں کیپیٹل کی عمارت پر دھاؤا بولنے کے دوران گولی ماری گئی تھی۔ انہوں نے دیگر جیسے کہ پولیس افسران کا جو مظاہرین کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے تھے ذکر بعد میں کیا۔ انہوں نے اس جانب بھی توجہ مبذول کروائی کے بابٹ سابق فوجی تھیں۔

چند طریقوں سے یہ واضح تھا کہ میلانیا ایک ’اچھی خاتون اول‘ بننا چاہتی تھیں۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس اور مار اے لاگو کے فرنیچر اور باغات کی بحالی میں بہت وقت لگایا۔ ان کے شوہر نے کئی مرتبہ اپنی تقاریر میں اس کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے فرنیچر کے بارے میں ایک کافی ٹیبل کی کتاب کے لکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے (گذشتہ بدھ کے فسادات کے دوران تصاویر لینے کا شاید یہی مقصد تھا) اور انہوں نے شعوری طور پر جیکی کینیڈی کی طرح کا فیشن اپنایا۔ گذشتہ سال انہوں نے ایک جیکی کینیڈی کی طرز پر کرسمس منایا تاکہ وائٹ ہاؤس میں اپنی مدت کا اختتام کرسکیں۔ یہیں پر ان کی ’اچھی خاتون اول‘ ختم ہو جاتی ہے: اخلاقی قیادت کی بجائے سجاوٹ میں، باوجود اس حقیقت کے کہ وہ واضح طور پر اخلاقی قیادت کے لیے دانشورانہ صلاحیت رکھتی ہیں۔

ممکنہ طور پر اس بات کا امکان ہے کہ بغاوت کے دوران میلانیا کے فوٹو شوٹ کی طرح وہ مزید کتاب کی ڈیلز ان کے وائٹ ہاؤس سے جانے کی حکمت عملی کا حصہ ہوگا۔ اگر ہم نے ان کی غیر سرکاری سوانح حیات ’دا آرٹ آف ہر ڈیل: ان ٹولڈ سٹوری آف میلانیا ٹرمپ‘ سے کچھ سیکھا تو وہ یہ تھا کہ خاتون اول کسی کے تصور سے کہیں زیادہ سمجھ دار ہیں۔ یہ ہماری سادگی ہو گی اگر ہم یہ سمجھیں کہ صدارت کے بعد کی زندگی کے بارے میں ان کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔ ہم نے سنا ہے کہ وہ واقعی ڈونالڈ ٹرمپ کے الفاظ کے بارے میں سوچتی ہیں — جیسا کہ ان کی جگہ ان کے شوہر نے ان کی شکایت کی کہ وہ کسی بھی فیشن رسالے کے صفحہ اول پر نہیں تھیں - اور غیر جیکی کینیڈی طرز کے فیشن کے اس انتخاب کے ذریعے (کون بھول سکتا ہے ’میں واقعی پرواہ نہیں کرتا ہوں، کیا تم؟‘)

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میلانیا رہیں گی، اور یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ اپنے مستقبل کو کس طرح دیکھتی ہیں۔ لیکن اگر تاریخ نے ہمیں کچھ بھی دکھایا ہے تو یہ ممکنہ طور پر منقطع، بیکار، لاحاصل اور نازک خود کو نقصان پہنچانے کا تسلسل ہو گا جو ہم ان سے اور ان کے شریک حیات دونوں سے توقع کرتے آئے ہیں، ان کی تلخی کہ وہ فورا چمک دار میگزین کی دنیا میں ہٹ نہیں ہوسکیں۔

میلانیا نے آج اپنے بیان میں ’ان اہم لمحات‘ کے بارے میں بات کی جو ’پیچھے نظر ڈالنے پر دکھائی دیں گے‘ اور جو ہمیں ہمارے پوتے پوتیوں کو یہ بتانے پر مجبور کریں گے کہ ہمدردی، طاقت، اور عزم کے ذریعہ ہم اپنے مستقبل کے وعدے کو بحال کرنے میں کامیاب تھے۔‘ میلانیا کے جانے کے بعد کیا ہوتا ہے اس کے برعکس انہوں نے اپنے اہم لمحات کا انتخاب کر لیا ہے، انہوں نے بلآخر اپنے شوہر کے ساتھ کھڑے ہونے کا انتخاب کیا ہے۔

کئی نے ٹرمپ کی صدارت کے ’میلانیا کو آزاد کرو‘ مرحلے کے دوران امید کی کہ وہ اپنے شوہر کو چھوڑ دیں گی یا ان کے بدترین ظلم کے باوجود ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ یہ خام خیالی ہی ثابت ہوئی۔ ان کی سزا دنیا کی ان کے لیے عدم دلچسپی ہے جس نے جیکی کینیڈی کو قبول کیا۔

میلانیا امریکہ کے اس حصے کی نمائندگی کرتی ہیں جو میں امید کرتی ہوں کہ جو بائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد آگے بڑھ جائے گا۔ بہرحال اب ان کے شوہر صدارت سے باہر ہوچکے ہیں۔۔۔اور ہمیں بہترین بننے کا موقع مل سکے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سٹائل