صدر ٹرمپ ایک معتبر اور ڈٹ جانے والے لیڈر ہیں: میلانیا ٹرمپ

ری پبلکن نیشنل کنونشن کے دوسرے روز اپنے خطاب میں امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ ٹرمپ ایسے صدر ہیں جو امریکی خاندانوں کے لیے لڑنا کبھی بند نہیں کریں گے۔

میلانیا نے کہا کہ صدر ٹرمپ اس سے زیادہ کچھ نہیں چاہتے کہ ان کا ملک خوشحال ہو۔ (تصویر:اے ایف پی)

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے اپنے شوہر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک معتبر اور ڈٹ جانے والا لیڈر قرار دیا ہے جبکہ ٹرمپ نے اپنے دوبارہ انتخاب کے امکانات بڑھانے کے لیے خاندان، کسانوں اور صدارتی ذمہ داریوں کے حوالے سے بات کی ہے۔

منگل کو وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں ری پبلکن نیشنل کنونشن ( آر این سی) سے خطاب میں میلانیا ٹرمپ نے صدر ٹرمپ کی جاری مدت صدارت کو خوشنما بنا کر پیش کیا حالانکہ اس عرصے میں بحرانوں اور تقسیم پر قابو پانے میں ناکامی ہوئی اور صدر کی انتظامیہ نے ایسے اقدامات اٹھائے جو غیر مقبول ہوئے۔

اپنے خطاب میں میلانیا ٹرمپ نے کہا: 'میرے خاوند کی شکل میں آپ کے پاس ایک ایسے صدر ہیں جو آپ اور آپ کے خاندانوں کے لیے لڑنا کبھی بند نہیں کریں گے۔ ٹرمپ خود وطن ترک کرکے امریکہ آئے۔ وہ کبھی ہار نہیں مانیں گے۔'

کرونا (کورونا) وائرس کی وبا کے پیش نظر کنونشن کے شرکا کی تعداد محدود رکھی گئی تھی اور اس میں کل 50 افراد شریک ہوئے۔ ری پبلکن نیشنل کنونشن، ری پبلکن پارٹی کا اہم اجلاس ہوتا ہے جس میں اراکین اپنی جماعت کا صدراتی امیدوار چنتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کنونشن سے خطاب میں میلانیا ٹرمپ نے مزید کہا کہ 'چاہیں آپ اس سوچ کو پسند کریں یا نہ کریں، ہمیشہ آپ کے علم میں رہا ہے کہ ٹرمپ کیا سوچ رہے ہیں۔'

ان کا کہنا تھا کہ ایسا اس وجہ سے ہے کہ ٹرمپ ایک معتبر شخص ہیں جو اپنے وطن اور لوگوں سے محبت کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ دونوں کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں۔

میلانیا ٹرمپ نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ اس سے زیادہ کچھ نہیں چاہتے کہ ان کا ملک خوشحال ہو۔ وہ سیاست کرنے میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔

پارٹی کنونشن کے دوران ایک جذباتی لمحے میں صدر ٹرمپ نے اپنی ایک ویڈیو دکھائی جس میں وہ امریکی ریاست نیواڈا سے تعلق رکھنے والے جان پونڈر نامی شخص کے معافی نامے پر دستخط کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ جرم میں ملوث پونڈر کی اصلاح ہوچکی ہے جس کے بعد انہوں نے قیدیوں کو دوبارہ معاشرے کا حصہ بنانے کے لیے تنظیم قائم کی ہے۔

کنونشن کے دوران منعقدہ ایک تقریب میں کئی تارکین وطن کو امریکہ میں مستقل قیام کی ضروری دستاویزات دی گئیں، اس کے باوجود کہ ٹرمپ ہمیشہ مزید امیگریشن کے خلاف رہے ہیں، چاہے وہ قانونی ہو یا غیرقانونی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ