پاکستان بھارت میں فوجی تصادم دنیا کے لیے نقصان دہ ہوگا: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس نے متنبہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا  فوجی حل کوئی نہیں ہے نیز پاکستان اور بھارت کے مابین کوئی بھی فوجی تصادم نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لیےبڑی تباہی کا باعث ہو گا۔

(اے ایف پی)

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس کے مطابق مسئلہ کشمیر کا  فوجی حل کوئی نہیں ہے نیز پاکستان اور بھارت کے مابین کوئی بھی فوجی تصادم نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لیےبڑی تباہی کا باعث ہو گا۔

جمعے کو نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ  ’میرا یقین ہے کہ لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کا خاتمہ بہت ضروری ہے اور  کہ دونوں ممالک کواس مسئلے کے حل کے لیے مل کر بات چیت کرنا چاہیے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے انہوں نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے سنجیدگی سے بات چیت کریں اور اس سلسلے میں ثالثی کے لیے ان کی بطور سربراہ اقوام متحدہ خدمات ہر وقت دستیاب ہیں۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’میرےخیال میں تمام علاقوں میں انسانی حقوق کا احترام بہت ضرور ی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے مطالبے سے متعلق مسئلہ آٹھ اگست 2019 کو دیے گئے اپنے بیان پر قائم ہیں ۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگرچہ چیزیں صحیح سمت میں نہیں جارہیں لیکن بطور سربراہ اقوام متحدہ ہماری خدمات ہمیشہ دستیاب ہیں اور ہم اس مسئلہ کےپرامن حل کی تلاش پر زور دیں گے جس کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان