مراکشی گلوکارہ کو اسرائیلی فنکار کے ساتھ تعاون پر دھمکیاں

مراکشی گلوکارہ اس وقت روپوش ہیں اور انہوں نے اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو دینا چھوڑ دیا ہے۔

مراکشی فنکارہ ثنا محمد(انسٹاگرام)

مراکشی فنکارہ ثنا محمد نے ملک میں شدید ردعمل کے بعد اسرائیلی موسیقار الکانہ مارٹزیانو کے ساتھ اپنے تعاون کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔

اسرائیلی چینل 12 نے پیر کو خبر دی کہ مراکش کی ایک گلوکارہ کو چینل 12 پر اسرائیلی گلوکار اور نغمہ نگار الکانا مارٹزیانو کے ساتھ تعاون کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں ثنا محمد کے حوالے سے دعوی کیا گیا کہ مراکشی گلوکارہ اس وقت روپوش ہیں۔

اسرائیلی موسیقار مارٹزیانو نے چینل 12 کو بتایا ’ہم نے اس تعاون کے بارے میں بہت بات کی ہے، یہ ایک عام فنی شراکت داری تھی۔ وہ مراکشی ہے اور میں مراکشی نژاد ہوں تو اس پارٹنرشپ کا احساس بہت دلچسپ ہے اور مجھے بہترین تحفہ مل سکتا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسرائیلی فنکار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ دیکھنا چاہیں گے کہ مراکش کے بادشاہ ثنا محمد کے معاملے میں مداخلت کریں۔

مراکش حالیہ مہینوں میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والا چوتھا عرب ملک ہے۔ گذشتہ ماہ اسرائیل اور مراکش کے درمیان ہوا بازی کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جس کے تحت دونوں ممالک کے مابین براہ راست پروازیں جلد شروع ہوجائیں گی۔

یہ پیش رفت گذشتہ سال کے آخر میں اسرائیل اور خلیجی ریاستوں، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے مابین اسی طرح کے تعاون کے معاہدوں پر دستخط کے بعد سامنے آئی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی موسیقی