بل گیٹس نے آئی فون کی بجائے اینڈروئیڈ کے استعمال کی وجہ بتا دی

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اکثر آئی فون سے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن ان کے استعمال میں اینڈروئیڈ فون ہی ہوتا ہے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ( اے ایف پی)

کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اب بھی ایپل کے آئی فونز پر اینڈروئیڈ فونز کو ترجیح دیتے ہیں۔

ایپل کی صرف آڈیو چیٹ کے لیے مخصوص ایپلی کیشن ’کلب ہاؤس‘ پر اینڈریو روس اور ایپ کے شریک بانی پال ڈیوڈسن کے ساتھ انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ اینڈروئیڈ اور مائیکروسافٹ کے ایک جگہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ جو ڈیوائسز استعمال کرتے ہیں وہ بنیادی طور پر اینڈروئیڈ ہوتی ہیں۔

گیٹس نے کہا: ’میں واقعی اینڈروئیڈ فون استعمال کرتا ہوں کہ میں ہر چیز کا ٹریک رکھنا چاہتا ہوں۔ میں اکثر آئی فونز سے لطف اندوز ہوتا ہوں لیکن جو فون میں اپنے ساتھ رکھتا ہوں وہ اینڈروئیڈ ہوتا ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا: ’اینڈروئیڈ فون بنانے والی بعض کمپنیاں پہلے سے ہی مائیکروسافٹ کا سافٹ ویئر اس انداز سے انسٹال کرتی ہیں کہ مجھے آسانی ہوتی ہے۔ان کمپنیوں کے رویے میں اس حوالے سے زیادہ لچک ہے کہ سافٹ ویئر آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ کس طرح مربوط ہوتا ہے۔اس لیے میرے لیے نتیجہ یہ نکلا ہے کہ میں عادی ہو گیا ہوں۔آپ جانتے ہیں کہ میرے بہت سے دوستوں کے پاس آئی فون ہے اس لیے اس میں کوئی نفاست والی بات نہیں ہے۔‘

مائیکروسافٹ نے ونڈوز فون کے نام سے اپنا فون متعارف کروانے کی کوشش کی تھی لیکن ایپلی کیشنز کی کمی کی وجہ سے بالآخر منصوبے کو ترک کر دیا۔ تب سے مائیکروسافٹ نے ’سرفیس ڈو‘ کے نام سے تہہ ہوجانے  کی صلاحیت رکھنے والا اینڈروئیڈ فون تیار کرنے کے لیے گوگل کے ساتھ شراکت داری کر رکھی ہے۔ اس وقت سے مائیکروسافٹ کمپنی دوسری موبائل فون ساز کمپنیوں جیسا کہ سام سنگ کے ساتھ زیادہ مربوط ہو چکی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

موبائل فون بنانے والی کوریا کی کمپنی مائیکروسافٹ کی ایپلی کیشن ’یورفون‘ استعمال کرتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن سمارٹ فونز اور ونڈوز 10 سے لیس موبائل فونز کے درمیان 2019  سے کسی حد تک رابطے کی اسی طرح سہولت فراہم کرتی ہے، جس طرح ایپل کے موبائل فون آپریٹنگ سسٹم اور کمپیوٹر سسٹم کے درمیان رابطہ قائم ہوتا ہے۔

سام سنگ نے 2017 میں اپنے موبائل فون گلیکسی ایس 8 کا مائیکروسافٹ ورژن بھی بنایا تھا، جس میں مائیکروسافٹ کی آفس، ون ڈرائیو، آؤٹ لک اور کورٹانا جیسی ایپلی کیشنز اور سروسز شامل کی گئی تھیں۔

اگرچہ مائیکروسافٹ کے بانی کا انٹرویو کلب ہاؤس پر کیا گیا تھا لیکن یہ ایپلی کیشن صرف موبائل فونز کے لیے ایپل کا آپریٹنگ رکھنے والی ڈیوائسز یعنی آئی فونز اور آئی پیڈز پر ہی کام کرتی ہے، تاہم ڈیوڈسن کا کہنا تھا کہ ایپلی کیشن کا اینڈروئیڈ ورژن تیار کرنا کمپنی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ان حالات میں کہ جب آئی فونز نے 45 فیصد امریکی مارکیٹ پر قبضہ جما رکھا ہے، اینڈروئیڈ دنیا میں موبائل فونز میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا آپریٹنگ سسٹم ہے۔ ایپل کی ڈیوائسز مہنگی ہونے اور بھارت اور چین جیسے ملکوں میں سستے موبائل فونز کی بڑے پیمانے پر دستیابی کی وجہ سے سام سنگ، ہواوے، ون پلس یا گوگل ڈیوائس پر 70 فیصد سے زیادہ لوگ اینڈروئیڈ سسٹم استعمال کرتے ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی