حکومت اپوزیشن کا آج پھر ٹکراؤ

سینیٹ کا چیئرمین کون ہوگا اس پر حکومت اور حزب اختلاف ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ہیں، اس صورت حال پر صابر نذر کی نظر

حکومت اپوزیشن کا آج پھر ٹکراؤ (12-03-2021)

پاکستان میں ایوان بالا یا سینیٹ کے سربراہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں کے لیے حکومت اور حزب اختلاف کی سیاسی جماعتیں ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ہیں۔ لیکن ایسے میں وہ شاید بھول رہے ہیں کہ ملکی حالات کیا ہیں اور یہ خود سیاست کے لیے کتنا خطرناک کھیل ہے۔

ایوانِ بالا کے نئے منتخب 48 ارکان آج اسلام آباد میں حلف اٹھائیں گے جس کے بعد سینٹ خفیہ ووٹ کے ذریعے اپنے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کرے گا۔ اب تک فریقین اکثریت کا دعوی کر رہے ہیں تاہم خدشہ ہے کہ ماضی کی طرح بعض اراکین پارٹی فیصلے کے خلاف ووٹ دیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق نومنتخب اراکین کی حلف برداری کے لیے اجلاس کل صبح ہو گا جس کے بعد یہ اجلاس ملتوی کر دیا جائے گا۔ اجلاس ملتوی کئے جانے کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے کاغذات نامزدگی جمع کئے جائیں گے۔

بعد میں شام کو اجلاس کی دوبارہ کارروائی کا آغاز ہو گا جس میں ایوان بالا کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو منتخب کیا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کارٹون