پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز بحال

فیس بک کے تحت کام کرنے والی معروف ایپس واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں سروسز اچانک سے متاثرہونے کے بعد بحال ہو گئی ہیں۔

(اے ایف پی)

فیس بک کے تحت کام کرنے والی معروف ایپس واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں سروسز اچانک سے متاثرہونے کے بعد بحال ہو گئی ہیں۔

ان ایپس کی سروسز دنیا بھر میں تقریباً 40 منٹ تک متاثر رہیں۔

انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کی نگرانی کرنے والی سروس ڈاؤن ڈیٹیکٹر ڈاٹ پی کے کے مطابق پاکستان میں شب 10:20 پر واٹس ایپ کی معطلی کی اطلاعات آنا شروع ہوئیں تھیں۔

اس دوران واٹس ایپ کی سروس متاثر ہونے کے حوالے سے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جن میں ٹوئٹر شامل ہے پر صارفین کی جانب سے بتایا جا رہا تھا جبکہ بعض کی جانب سے میمز بھی شیئر کی گئیں۔

آؤٹیج رپورٹ نامی ویب سائٹ کے مطابق ابتدائی 20 منٹ میں واٹس ایپ کی سروسز کے بارے میں 81 ممالک سے 1100 شکایات موصول ہوئی ہیں۔

متاثر ہونے والی سروسز میں میسجنگ اور کالز دونوں ہی شامل ہیں جبکہ تاحال اس حوالے سے واٹس ایپ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جن ایپس کی سروسز متاثر ہوئی ہیں ان میں فیس بک، انسٹاگرام، فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ شامل ہیں۔ چونکہ یہ تمام ایپس فیس بک کی تحت کام کرتی ہیں تو اس ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فیس بک کی سروسز متاثر ہونے کی وجہ سے ان تمام ایپس نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

تاہم فیس بک کے پلیٹ فارم سٹیٹس پیچ کے مطابق فیس بک سروسز ٹھیک کام کر رہی ہیں مگر وٹس ایپ، میسنجر اور انسٹاگرام کے لیے الگ سے سٹیٹس موجود نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال کے آخر میں گوگل کو بھی سروس کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 14 دسمبر کو صارفین کو یوٹیوب اور جی میل کے استعمال میں دشواری پیش آئی تھی۔

 

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی