کیا ڈونلڈ ٹرمپ اپنا سوشل نیٹ ورک لانے والے ہیں؟

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک نیا سوشل نیٹ ورک تیار کر رہے ہیں جسے وہ آئندہ تین ماہ میں شروع کر دیں گے۔

ٹرمپ ایک دن میں اوسطا 10 ٹویٹس پوسٹ کرتے ہوئے، سوشل نیٹ ورک اور ٹوئٹر کے صارف تھے (اے ایف پی)

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک نیا سوشل نیٹ ورک تیار کر رہے ہیں جسے وہ آئندہ تین ماہ میں شروع کر دیں گے۔

اسے ایک ایسا عمل قرار دیا جا رہا ہے جو مرکزی دھارے میں شامل میڈیا اور سوشل نیٹ ورک کی اجارہ داری کو چیلنج کر سکے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کے سابق ترجمان جیسن ملر نے فاکس نیوز کو بتایا کہ سابق صدر دو تین ماہ میں سوشل نیٹ ورک پر واپس آ جائیں گے۔

انہوں نے ٹرمپ اور کارپوریٹ اہلکاروں کے ایک گروپ کے مابین حالیہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا بھی حوالہ دیا جو سوشل نیٹ ورک بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

ملر نے اس بات پر زور دیا کہ سوشل نیٹ ورک ایک ’بڑا واقعہ‘ ثابت ہوگا اور لاکھوں صارفین کو راغب کرے گا۔

نومبر 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات اور چھ جنوری کو امریکی کانگریس پر حملے کے نتیجے میں ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام جیسے سوشل نیٹ ورک تک سابق صدر کی رسائی بند ہونے کے بعد انہوں نے ایک نیا میڈیا پلیٹ فارم شروع کرنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے پہلے ٹرمپ ایک دن میں اوسطا 10 ٹویٹس پوسٹ کرتے ہوئے، سوشل نیٹ ورک اور ٹوئٹر کے صارف تھے۔

ان کا ماننا تھا کہ میڈیا ثالثی کے بغیر کسی خاص نقطہ نظر سے براہ راست اپنی رائے کا اظہار کرنے سے، وہ اپنا پیغام واضح اور زیادہ موثر انداز میں لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں رہنے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا کے ساتھ ساتھ کاروبار اور تعمیرات میں بھی ایک مشہور اور کامیاب شخصیت تھے۔ اب ملر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا سوشل نیٹ ورک ’سب سے زیادہ گرم‘ سوشل نیٹ ورک بن رہا ہے اور اس کھیل کو بدل دے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ