برطانوی پولیس کو ’غلطی سے‘ رہا کیے گئے ملزم کی تلاش

24 سالہ ولیم فرنانڈیز جنسی حملے، ناشائستہ نمائش اور بی کلاس کا نشہ آور مواد رکھنے کے الزامات کے تحت جیل میں ریمانڈ پر تھے۔

ملزم کو آخر ی بار ایسٹ ایکشن سٹیشن سے لندن کی زیرزمین چلنے والی ٹرین میں جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ (تصویر: میٹروپولیٹن پولیس)

برطانیہ میں پولیس جنسی جرائم میں ملوث ایک ایسے ملزم کو تلاش کر رہی ہے، جنہیں غلطی سے جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ یہ ملزم مقدمے کی کارروائی شروع ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔

24 سالہ ولیم فرنانڈیز مغربی لندن کی ایچ ایم پی وورم ووڈ سکربز جیل میں ریمانڈ پر تھے۔ ان پر جنسی حملے، ناشائستہ نمائش اور بی کلاس کا نشہ آور مواد رکھنے کے الزامات لگائے گئے تھے۔

میٹروپولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ ملزم کو بدھ کی شام ’غلطی سے ‘  رہا کر دیا گیا۔

جیل کے عملے کی جانب سے اطلاع دیے جانے کے بعد پولیس افسران نے مقامی علاقے میں ملزم کی تلاش شروع کر دی لیکن کہا جارہا ہے کہ وہ ایسٹ ایکشن سٹیشن سے لندن کی زیرزمین چلنے والی ٹرین کے ذریعے جا چکے تھے۔انہیں آخری مرتبہ رات کو نو بجکر 24 منٹ پر آخری بار دیکھے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

سی سی ٹی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ویلڈسٹون ہائی سٹریٹ پر شمال کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ فرنانڈیز سے رابطہ کرنے کی کوشش نہ کریں اور انہیں دیکھنے کی صورت میں فوری پر 999 پر اطلاع دیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فرنانڈیز کے حلیے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان کا رنگ سفید، جسم درمیانہ اور بال کم ہیں جبکہ ان کی داڑھی سیاہ ہے۔انہوں نے گردن پر بائیں طرف ٹیٹو بنوا رکھا ہے۔ انہیں آخری بار کالے رنگ کے ٹریک سوٹ اور سیاہ ہیٹ میں دیکھا گیا۔ اپریل 2020 میں گرفتاری سے پہلے ان کا کوئی مستقل پتہ نہیں تھا۔ پولیس کا ماننا ہے کہ ان کی مغربی لندن کے علاقے میں موجودگی کا امکان بہت زیادہ ہے اگرچہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں۔

ملزم کی تلاش کی قیادت کرنے والے ڈیٹیکٹو انسپکٹر روری ویلکنسن کہتے ہیں: ’فرنانڈیز کو تلاش کر کے جیل واپس پہنچانے کے لیے افسران انکوائری کی ہر لکیر پر کام کر رہے ہیں۔ ہم نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ہماری آنکھوں اور کانوں کے طور پر ہماری مدد کریں اور انہیں دیکھنے یا ان کی موجودگی کے مقام کے بارے میں کوئی اطلاع ملے تو ہمیں ٹیلی فون کرکے بتائیں۔‘

پولیس نے مزید کہا کہ ’افسران فرنانڈیز کا کھوج لگانے کے لیے بڑے پیمانے پر تحقیقات میں مصروف ہیں، جس میں سی سی ٹی وی کی فوٹیج کا تجزیہ اور متعدد مقامات پر گھر گھر جا کر پوچھ گچھ شامل شامل ہے۔‘

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا