’بغیر کسی سوال کے پریس کانفرنس، یہ تو اچھا ہو گیا‘

پولینڈ کے ٹینس پلیئر ہیوبرٹ ہرکاز مونٹی کارلو ماسٹرز کا میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کے لیے آئے، بیٹھے اور انتظار کرتے رہے مگر کسی صحافی نے سوال ہی نہیں کیا۔

ٹینس کے عالمی نمبر 16 کھلاڑی ہیوبرٹ ہرکاز کو ممکنہ طور پر اپنے کیریئر کی سب سے آسان اور چھوٹی پریس کانفرنس کرنے کا موقع ملا جب ان سے کوئی سوال ہی نہیں پوچھا گیا۔

فرانس میں جاری مونٹی کارلو ماسٹرز کے پہلے راؤنڈ میں کھلاڑی تھامس فابیانو کے خلاف میچ جیتنے کے بعد میڈیا آفیسر نے ہرکاز کو پریس کانفرنس کے لیے بلایا۔

تاہم اس پریس کانفرنس میں کسی بھی صحافی نے پولش کھلاڑی سے کوئی سوال نہیں کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون میڈیا آفیسر صحافیوں کو سوالات کی دعوت دیتی ہیں، پہلے انگریزی اور پھر ہیوبرٹ کی زبان پولش میں، مگر کوئی سوال نہیں کرتا۔ 

اس تمام صورتِ حال کے دوران ہرکاز مسکراتے رہے۔ ایک موقعے پر انہوں نے میڈیا آفیسر کو کہا کہ ’بغیر کسی سوال کے پریس کانفرنس، یہ تو اچھا ہو گیا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا