سعودی شہریوں کے پاکستان سے انخلا کی خبریں غلط قرار

اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے اور ریاض میں پاکستانی سفارتی مشن نے ہفتے کو پاکستانی میڈیا پر چلنے والی ان بعض خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان میں مقیم سعودی شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض میں شاہ خالد بین الاقوامی ائیر پورٹ پر لوگ اپنے اقارب کا انتظار کرتے ہوئے۔ فوٹو فائل: اے ایف پی)

اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے اور ریاض میں پاکستانی سفارتی مشن نے ہفتے کو پاکستانی میڈیا پر چلنے والی ان بعض خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان میں مقیم سعودی شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے مقامی میڈیا میں سعودی عرب کی سرکاری ٹریول ایجنسی ’جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) کا ایک نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے جس کو پاکستان اور سعودی عرب دونوں ممالک کے عہدیداروں نے جعلی قرار دیا ہے۔

ہفتے کو ڈان اخبار سمیت دیگر پاکستانی میڈیا پر جی اے سی اے کے حوالے سے رپورٹس شائع کی گئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ سعودی ایجنسی نے جمعے کو پاکستان اور چار دیگر ایشیائی ممالک میں مقیم سعودی شہریوں کو فوری طور پر وطن واپسی کی ہدایت دی ہے کیونکہ اگر اگلے ماہ تک ریاض بھی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کر لے تب بھی ان ممالک سے بین الاقوامی پروازیں دستیاب نہیں ہوں گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عرب نیوز کے مطابق اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے کے ایک اہلکار نے پاکستانی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے عرب نیوز کو بتایا: ’یہ سچ نہیں ہے۔ یہ (نوٹیفکیشن) سرکاری طور پر شائع نہیں ہوا ہے لہذا یہ جعلی ہے۔‘

ادھر پاکستان ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان محمد احتشام نے عرب نیوز کو بتایا: ’میں نے سعودی ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ اس طرح کا کوئی خط نہیں دیکھا۔‘

دوسری جانب ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ انہیں سعودی شہریوں کے پاکستان سے انخلا کے بارے میں کوئی سرکاری معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

مقامی میڈیا میں شائع ہونے جی اے سی اے کے نوٹیفکیشن کے بارے میں پاکستانی سفارتی عہدیدار نے بتایا: ’یہ جعلی ہے۔ اس (دستاویز) پر کوئی تاریخ درج نہیں ہے۔ ہمیں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے کہ سعودی حکومت نے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔‘

تاہم رواں ہفتے سعودی عرب نے اعلان کیا تھا کہ کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت 17 مئی کو بحال ہونے والی بین الاقوامی پروازیں میں پاکستان سمیت 20 ممالک کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان