سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کا ریسلنگ مقابلہ

ریسلنگ سپر سٹارز نتالیا اور لیسی ایونز جمعرات کو کنگ فہد سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

نتالیا اور لیسی ایونز (تصاویر ڈبلیو ڈبلیو ای اور میگوئل ڈسکارڈ)

سعودی عرب کو جدت، روشن خیالی اور تفریح سے بھرپور ملک بنانے کی غرض سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے منصوبے کے تحت ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی ریسلنگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے منتظمین کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب میں خواتین کا پہلا ریسلنگ کا میچ کل (جمعرات) کنگ فہد سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیوڈبلیو ای) نے کہا ہے کہ ریسلنگ سپر سٹارز نتالیا اور لیسی ایونز پہلے میچ میں مدمقابل ہوں گی جبکہ ایونٹ میں سابق باکسنگ چیمپیئن ٹائسن فیوری، برون سٹرو مین سے مقابلہ کریں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

منتظمین کا کہنا تھا دونوں خواتین نے حال ہی میں کچھ سخت مقابلوں میں ایک دوسرے کا سامنا کیا تھا، جس میں ایونز نے اپنی حریف کو دھول چٹائی تھی۔

نوجوان قیادت میں سعودی عرب اس طرح کے ایونٹس ​​کو فروغ دے رہا ہے، جس سے شہریوں کو تفریح ​​کے مواقع میسر آ گئے ہیں۔

سعودی عرب نے اگست میں ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خواتین کا ریسلنگ میچ ’ریاض سیزن‘ کا ایک حصہ ہے، جو 11 اکتوبر سے 15 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں آرٹ، کھیل اور ثقافتی پروگراموں کی ایک وسیع رینج شامل ہے۔

اس سیزن میں تفریح کے کئی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں جن میں تھیٹر، میوزک کنسرٹس اور فیشن شوز شامل ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل