فواد چوہدری: ہیلی کاپٹر سے چاند تک کا سفر

پی ٹی آئی حکومت آنے کے بعد سے وفاقی وزیر فواد چوہدری آئے دن دلچسپ بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

تصویر: چوہدری فواد حسین/ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سے وفاقی وزیر فواد چوہدری ان چند شخصیات میں سے ایک ہیں جو آئے دن خبروں میں رہتے ہیں۔

اب چاہے وہ کوئی بیان دیں یا ٹوئیٹ کریں اس میں مزاح کا پہلو نکال ہی لیا جاتا ہے۔

حال ہی میں وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کی اہم وزارتوں میں ردو بدل کرتے ہوئے فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات و نشریات کی جگہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا تھا۔

یہ عہدہ سنبھالتے ہی انہوں نے ’ہبل‘ ٹیلی سکوپ کے بارے میں بیان دے کر سوشل میڈیا صارفین کو نیا موقع دے دیا۔

ایک نیوز چینل کے پروگرام میں چاند کی شہادتوں کے تنازعے پر قمری کیلینڈر سے متعلق اپنا موقف دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ چاند کو دیکھنے کے مختلف طریقے ہیں، ایک زمین پر نصب سو سال پرانی دوربینوں کی ٹیکنالوجی اور دوسرا طریقہ ’ہبل‘ دوربین کا بھی ہے، جسے پاکستانی خلائی ایجنسی سپارکو نے خلا میں بھیجا۔

اس سے قبل فواد چوہدری نے پی ٹی آئی حکومت کے ابتدائی دنوں میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر اچھوتا بیان دیا تھا جس کے بعد بھی کچھ ایسا ہی سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

ان کی نئی وزارت اور تازہ بیانات پر سوشل میڈیا صارفین خوب میمز بنا رہے ہیں اور انہیں اکثر مقامات پر ’آئن سٹائن‘ کہہ کر پکارا جا رہا ہے۔

55 روپے فی کلو میٹر سے چلنے والے ہیلی کاپٹر سے چاند تک، فواد چوہدری پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بنائے جانے والے چند دلچسپ میمز:

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی مِیم