سعودی عرب بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں مسجد تعمیر کروائے گا

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یونیورسٹی کے نئے کیمپس میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز مسجد تعمیر کی جائے گی، اس کے علاوہ تحقیق اور ثقافت کا مرکز بھی تعمیر کیا جائے گا۔

مسجد کا مجوزہ ماڈل۔ (تصویر بشکریہ  بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد )

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یونیورسٹی کے نئے کیمپس میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز مسجد تعمیر کی جائے گی، اس کے علاوہ تحقیق اور ثقافت کا مرکز بھی تعمیر کیا جائے گا۔

ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے ہفتے کو عرب نیوز سے بات چیت میں بتایا کہ خادم حرمین شریفین نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے نئے کیمپس میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز مسجد تعمیر کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مسجد میں 12 سو نمازیوں کی گنجائش ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف مسجد نہیں ہو گی بلکہ ایک کمپلیکس ہو گا جس میں علما اور طلبہ کے لیے تحقیقی اور ثقافتی مرکز بھی قائم کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ لائبریری اور عجائب گھر بھی تعمیر کئے جائیں گے جبکہ ایک آڈیٹوریم بھی قائم کیا جائے گا جو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے نام سے منسوب ہو گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بین الاقوامی اسلامی یورنیورسٹی کے ریکٹر نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قائم مضبوط تعلقات کا ایک اور ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا: 'یہ تحقیقی مرکزعربی زبان، اسلامی تہذیب اور ورثے پر کام کر ے گا۔ سینٹر کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ اسلام آباد سے دنیا بھر میں عربی زبان کے آن لائن کورسز کرائے جا سکیں۔'

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دوسرے اسلامی ملکوں کے محققین بھی تحقیقی مرکز میں فکری سطح پر اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر مسجد کی تعمیر پر50 کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھا لیکن اب منصوبے میں ریسرچ اور کلچر سنٹر کو بھی شامل کر دیا گیا جس سے لاگت میں اضافہ ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ مسجد کا ماڈل اسلامی فن اور تعمیرکا شاندار نمونہ ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سعودی عرب ملک کی بہترین یونیورسٹیوں کے 15 پروفیسرز بھی بھیجے گا جو عربی، شریعت اور دوسرے اسلامی مضامین کی تعلیم دیں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان