وژن 2030: سعودی عرب کی خاتون شاہی گارڈ

اکتوبر 2019 میں سعودی حکومت کی جانب سے خواتین کو سعودی فوج اور اس کے تمام شعبوں میں بھرتی کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

(ٹوئٹر)

سعودی عرب میں شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر جمعے کو ایک خاتون شاہی گارڈ کی تصویر سامنے آنے کے بعد ان کی تعریف کی جا رہی ہے اور انہیں سعودی عرب کا فخر قرار دیا جا رہا ہے۔

سعودی رائل گارڈز سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون اہلکار تصویر میں اپنے مرد ساتھی کے ساتھ ڈیوٹی پر کھڑی دیکھی جا سکتی ہیں۔

اکتوبر 2019 میں سعودی حکومت کی جانب سے خواتین کو سعودی فوج اور اس کے تمام شعبوں میں بھرتی کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جس کے بعد خواتین امیدواروں کی جانب سے بھیجی جانے والی درخواستوں پر انٹرویوز اور ٹیسٹس کیے گئے تھے۔ یہ سینئیر عہدوں کے لیے خواتین کو ملنے والی اجازت کی پہلی سیڑھی ہے۔

یہ فیصلہ سعودی حکومت کے وژن 2030 کے تحت کیا گیا ہے جس میں خواتین کو خود مختار اور بااختیار بنانے کے لیے انہیں مختلف شعبوں میں اعلی عہدوں تک رسائی کی اجازت دی گئی ہے تاکہ وہ مختلف شعبوں میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

اس سے قبل سعودی خواتین کو انسداد منشیات، جیل خانوں سمیت کئی محکموں میں بھرتیوں کا موقع بھی فراہم کیا جا چکا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا