پاکستان کی سعودی ایئر بیس پر حوثیوں کے حملے کی مذمت

پاکستان نے سنیچر کو سعودی عرب کے جنوبی علاقے خمیس مشیط میں حوثیوں کی جانب سے ایئر بیس کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔

خمیس مشیط سے سعودی لڑاکا طیارہ ایف 15 پرواز بھرتے ہوئے (اے ایف پی/ فائل فوٹو)

پاکستان نے سنیچر کو سعودی عرب کے جنوبی علاقے خمیس مشیط میں حوثیوں کی جانب سے ایئر بیس کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔

سعودی عرب کی فضائیہ نے جمعے کو یمن میں حوثیوں کی جانب سے بھیجے جانے والے ڈرون کو تباہ کر دیا تھا۔

حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے مختلف شہروں اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن میں سے زیادہ تر کو سعودی سکیورٹی فورسز ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر چکی ہیں۔

حالیہ حملے پر پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان شاہ خالد ایئر بیس پر یو اے وی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اتحادی فورسز کی جانب سے حملے کو فضا میں ہی ناکام بنانا اور ڈرون کو تباہ کرنا قابل تعریف ہے۔‘

’اس طرح کے حملوں کا مقصد خطے میں خوف پھیلانا ہے اور یہ حملے قابل مذمت ہیں۔‘

خیال رہے کہ پاکستان ماضی میں بھی کئی بار اس طرح کے حملوں کے فوری خاتمے کا کہہ چکا ہے۔ پاکستان کے مطابق ایسے حملے نہ صرف سعودی عرب کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے بلکہ عام شہروں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بھی ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا