مصر: والد نے بچے کو شہد لگا کر کیڑے مکوڑوں کے سامنے ڈال دیا

پولیس نے بچے پر تشدد کے مرتکب مفرور والد کی تلاش شروع کر دی ہے اور ان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

والد نے بچے کو لکڑی سے باندھا ہوا تھا (العربیہ ڈاٹ کام)

مصر میں ایک شخص نے اپنی بیوی سے انتقام لینے کے لیے اپنے کم سن بیٹے کو باندھ کر اس پر شہد لگایا اور اسے کیڑے مکوڑوں کے آگے ڈال دیا۔

العربیہ ڈاٹ کام کے مطابق شمالی مصر کے علاقے القلیوبیہ گورنری کے ایک گاؤں میں پیش آنے والے اس واقعے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے، دوسری جانب مذکورہ شخص فرارہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مصر میں انسانی حقوق کے ایک عہدیدار ولید مصطفیٰ نے پولیس کو اس واقعے کی رپورٹ دی اور بتایا کہ ایک خاتون نے تصدیق کی ہے کہ ان کے شوہر نے ان کے کم سن بچے کو شہد لگا کر کیڑوں کے آگے ڈال دیا۔

قاہرہ میں العربیہ کے نمائندے اشرف عبدالحمید کے مطابق پولیس نے موقعے پر پہنچ کر بچے کو دیکھا جو کیڑوں میں گِھرا ہوا تھا۔

ولید مصطفیٰ نے بتایا کہ بچے کی عمر سات سال ہے جو شبین القناطر کا رہائشی ہے۔ پولیس کو رپورٹ دینے کے بعد بچے کی والدہ بچے شوہر کے ظلم کے خوف سے اسے لے کر ایک دوسرے گاؤں چلی گئیں۔

دوسری طرف پولیس نے بچے پر تشدد کے مرتکب مفرور والد کی تلاش شروع کر دی ہے اور ان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس بچے کی والدہ کا الزام ہے کہ ان کے شوہر ان پر وحشیانہ تشدد کرتے ہیں اور ان کے بیٹے کو بھی تشدد کا نشانہ بنانے کے لیے نئے نئے حربے استعمال کرتے ہیں جبکہ بچے کو کھانے پینے سے محروم رکھنے جیسے حربے بھی استعمال کیے جا چکے ہیں۔


نوٹ: یہ خبر اس سے قبل العربیہ اردو ڈاٹ کام پر شائع ہوئی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا