فرنچ اوپن: سیت سیپاس کو فائنل سے چند منٹ قبل دادی کی موت کا علم ہوا

جوکووچ، فیڈرر اور نڈال کے فطری وارث سمجھے جانے والے 22 سالہ سیت سیپاس نے اپنے پہلے گرینڈ سلیم فائنل کو اپنی دادی کے نام کر دیا۔

فرنچ اوپن کے فائنل کے بعد نواک جوکووچ اورسٹیفانوس سیت سیپاس (اے ایف پی) 

یونانی ٹینس سٹار اور عالمی رینکنگ میں نمبر 5 سٹیفانوس سیت سیپاس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اتوار کو نوواک جوکووچ کے خلاف پانچ سیٹس پر مشتمل فرنچ اوپن کے فائنل میں شکست سے چند منٹ قبل اپنی دادی کی موت کا علم ہوا تھا۔

پیر کی صبح سویرے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں 22 سالہ سیت سیپاس نے اپنے پہلے گرینڈ سلیم فائنل کو دادی کے نام کیا، جس میں جوکووچ نے دو سیٹ کے خسارے کو الٹ کر 6-7 (6/8)، 2-6، 6-3، 6-2، 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔

سیت سیپاس نے دادی کے بارے میں لکھا کہ ’کورٹ میں داخل ہونے سے پانچ منٹ پہلے میری بہت پیاری دادی زندگی کے ساتھ اپنی جنگ ہار گئیں۔

’ایک دانش مند خاتون جس کا زندگی پر اعتماد اور دینے کی عادت کا موازنہ کسی اور انسان سے نہیں کیا جاسکتا جس سے میں ملا ہوں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید لکھا: ’اس دنیا میں ان جیسے زیادہ لوگوں کا ہونا ضروری ہے کیونکہ ان جیسے لوگ آپ کو زندہ کرتے ہیں۔ وہ آپ کو خواب دیکھنے پر مجبور کرتے ہیں.‘

سیت سیپاس کو اس کھیل کے ’بڑے تین‘ جوکووچ، راجر فیڈرر اور رافیل نڈال کے فطری وارث کے طور پر دیکھا جاتا ہے لیکن بری خبر ملنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ٹرافی جیتنے سے زیادہ زندگی میں زیادہ اہم چیزیں ہیں۔

انہوں نے لکھا: ’زندگی جیت یا ہار کے بارے میں نہیں۔ یہ زندگی کے ہر ایک لمحے سے لطف اندوز ہونا ہے، چاہے وہ اکیلے میں ہو یا دوسروں کے ساتھ۔ مصیبت اور کمتری کے بغیر ایک بامعنی زندگی گزارنا۔ ٹرافیاں اٹھانا اور جیت کا جشن منانا کچھ ہے، لیکن سب کچھ نہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹینس