شنگھائی میں واقع دنیا کے بلند ترین ہوٹل میں خاص کیا؟

جے ہوٹل شنگھائی ٹاور کی بالائی 26 منزلوں میں بنایا گیا ہے، جس کے افتتاح میں کووڈ 19 کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے۔

632 میٹر بلند یہ عمارت صرف دبئی کے برج خلیفہ سے کم اونچی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

گذشتہ ہفتے چین میں کھلنے والا دنیا کا بلند ترین جے ہوٹل شنگھائی ٹاور کی بالائی 26 منزلوں میں بنایا گیا ہے۔ شنگھائی ٹاور 128 منزلہ عمارت ہے۔

632 میٹر بلند یہ عمارت صرف دبئی کے برج خلیفہ سے کم اونچی ہے۔ اس سے پہلے چین میں واقع روزوڈ گوانگ ژو دنیا کا بلند ترین ہوٹل تھا، جو جنوبی چین میں 530 میٹر بلند عمارت میں بنایا گیا ہے۔

دنیا کی بلند ترین عمارت جو صرف کسی ہوٹل کی ہے، وہ دبئی کا جیفورا ہوٹل ہے، جس کی اونچائی 356 میٹر ہے۔

گذشتہ ہفتے کھلنے والا جے ہوٹل چین کے ہوٹل گروپ جن جیانگ ہوٹلز انٹرنیشنل کی ملکیت ہے۔ اس ہوٹل میں ہرطرح کی آسائشوں کا خیال رکھا گیا ہے۔

24 گھنٹے کی ذاتی بٹلر سروس اور 120 ویں فلور پر ریستوران کی سہولت بھی دی گئی ہے اور ہوٹل کی لفٹیں مہمانوں کو 18 میٹر فی سیکنڈ تک کی رفتار سے اوپر نیچے لے جاتی ہیں۔

یہ ہوٹل، جس کے افتتاح میں کووڈ 19 کی وجہ سے تاخیر ہوگئی تھی، اس میں کھڑے ہو کر پورے شنگھائی شہر پر طائرانہ نظر ڈالی جا سکتی ہے، جس میں دریائے یانگسی بھی شامل ہے، جو شہر کے بیچوں بیچ گزرتا ہے۔

ہوٹل میں 165 کمرے، سات ریستوران، کئی بارز، گرم پانی کا ایک حمام اور84 ویں منزل پر ایک سوئمنگ پول بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہوٹل کے افتتاح کے موقعے پر’تجربے کے لیے مخصوص‘ کم نرخ کی رعایت دی گئی ہے۔ کسٹمرز تین ہزار 88 یوآن (343 پاؤنڈ) ادا کرکے ہوٹل میں ایک رات کا قیام کرسکتے ہیں،لیکن ہوٹل کے 34 سویٹس میں قیام کی قیمتیں خاصی زیادہ ہیں۔

’جے سویٹ‘ میں ایک رات گزارنے کا زیادہ سے زیادہ خرچہ 67 ہزار یوآن (7442 پاؤنڈ) ہے۔ سویٹس میں گرم پانی کے اپنے حمام بنائے گئے ہیں اور ان سویٹس کو بلوریں فانوسوں سے آراستہ کیا گیا ہے جب کہ یہاں سے دور تک باہر کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

جے ہوٹل کی مارکیٹنگ ڈائریکٹر رینی وو کے بقول: ’ہوٹل کے افتتاح والے دن اس کے ویب پیج پر بھی لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جو ہوٹل میں بڑی دلچسپی رکھتے تھے۔ ان کی بڑی خواہش تھی کہ وہ آئیں اور ہمارے ہوٹل میں قیام کا تجربہ کریں۔ بلاشبہ یہ ہم سب کے لیے بڑی حوصلہ افزا بات ہے، ہم نے اپنے تمام مہمانوں کی اچھی خاطرمدارات کا عزم کر رکھا ہے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا