متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں سفارت خانہ کھول دیا

متحدہ عرب امارات نے بدھ کو تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ کھول دیا ہے جس کے لیے سٹاک ایکسچینج کی نئی عمارت کا انتخاب کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے افتتاح کے موقع پر اسرائیل کے نو منتخب  صدر بھی موجود تھے (اے ایف پی)

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ کھول دیا ہے جو اس کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے ہونے والے معاہدے کے بعد تازہ اقدام ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے لیے معاہدہ امریکہ کی معاونت سے طے پایا تھا۔

اب متحدہ عرب امارات نے بدھ کو تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ کھول دیا ہے جس کے لیے سٹاک ایکسچینج کی نئی عمارت کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اسرائیل کے اقتصادی گڑھ میں سفارت خانہ کھولنے سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد سے اقتصادی تعاون مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔

ایک تقریب جس میں اسرائیل کے نو منتخب صدر اسحاق ہرزوگ بھی شریک تھے سے خطاب میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد ال خاجہ نے سفارت خانہ کھولے جانے کو ’دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے تعلقات میں اہم سنگ میل‘ قرار دیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ ’یو اے ای اور اسرائیل دونوں ہی تخلیقی ممالک ہیں، ہم ان تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے اپنے ممالک اور خطے میں بھرپور اور مستحکم مستقبل کے لیے کام کر سکتے ہیں۔‘

اس موقع پر اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا کہ ’متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہونے والے تاریخی معاہدے کو ان دیگر ممالک تک بھی پھیلانا چاہیے جو اسرائیل کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔‘

اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کا سفارتخانہ گذشتہ ماہ اسرائیلی وزیر خارجہ کے اہم دورے کے بعد کھولا گیا ہے۔ سرائیلی وزیر خارجہ نے اپنے دورے کے دوران ابو ظہبی میں اسرائیلی سفارت خانے اور دبئی میں قونصلیٹ کا افتتاح کیا تھا۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر فلسطینیوں کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا