سعودی وزیر خارجہ کی وزیر اعظم سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم عمران خان نے سعودی پاک سپریم کوارڈی نیشن کونسل کے قیام کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کی بھی تعریف کی۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے مئی میں اپنے دورہ سعودی عرب سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے اس دورے کے بعد کیے جانے والے اقدامات کو اجاگر کیا۔(سعودی وزارت خارجہ، ٹوئٹر)

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

ملاقات کے دوران سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم عمران خان کی طے کردہ ہدایات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تمام اقدامات کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان او آئی سی کے اہم رکن ممالک ہیں۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے مئی میں اپنے دورہ سعودی عرب سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے اس دورے کے بعد کیے جانے والے اقدامات کو اجاگر کیا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھولنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبہ جات میں تعلقات کو بڑھانے کا بھی اعادہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی پاک سپریم کوارڈی نیشن کونسل کے قیام کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کی بھی تعریف کی۔ اس کونسل کے قیام سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں مزید مضبوطی اور وسعت آئے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے علاوہ ان کی جانب سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو بھی سراہا گیا جو دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

کرونا کی وبا کے باعث پاکستانیوں کو درپیش سفری مشکلات کا زکر کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو کرونا ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

افغانستان کے موضوع پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے تمام فریقین کی جانب سے تعمیر کردار ادا کرنے اور مذاکرات میں شمولیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

وزیر اعظم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹویٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اس ملاقات میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے سعودی عرب کے وزیر خارجہ پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد میں موجود ہیں جہاں ان کی اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان