برطانوی ایتھلیٹ کے ٹوکیو اولمپکس کے دوران بُنے گئے سویٹر کی دھوم

اولمپکس میں برطانوی تیراک ٹام ڈیلی کی اپنی سوئیوں اور اون کے ساتھ بُنائی کرتے تصویر وائرل ہونے کے بعد اب انہوں نے اپنی تخلیق کی نمائش کر دی ہے۔

دو اگست کی اس تصویر میں ٹام ڈیلی اپنی بنائی گئی سویٹر کے ساتھ ایک مقابلہ دیکھتے ہوئے (اے ایف پی)

برطانوی ایتھلیٹ ٹام ڈیلی نے بالآخر ٹوکیو اولمپکس میں اپنے ہاتھوں سے بُنے گئے کارڈیگین (سویٹر) کو اپنے مداحوں کو دیکھا دیا۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے گذشتہ ہفتے اس وقت انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی جب اتوار یکم اگست کو خواتین کے تین میٹر سپرنگ بورڈ کا فائنل دیکھتے ہوئے ان کی جامنی رنگ کے ایک ’ڈوگی جمپر‘ بنتے ہوئے تصویر کھینچی گئی۔

پیر دو اگست کو انہیں دوبارہ اپنی سوئیاں اور اون کے ساتھ دیکھا گیا جب وہ اس سے یونین (برطانیہ) کا جھنڈا بُن رہے تھے۔ بعد میں انہوں سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ یہ ایک کارڈیگن کا حصہ ہے۔

جمعرات پانچ اگست کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں برطانوی تیراک نے مداحوں کے لیے تیار شدہ سویٹر کی مکمل نمائش کی۔

انہوں نے کفوں اور کناروں کے ساتھ کریم کارڈیگن کی نمائش کرتے ہوئے لکھا: ’تو میں نے جمپر مکمل کر لیا اور یہ ایسا دکھائی دیتا ہے۔‘

جمپر کے اگلے حصے پر جاپانی زبان میں ’ٹوکیو‘ لکھا ہے جب کہ بازوں پر ایک پر کڑھائی سے یونین جیک اور دوسرے پر ’جی بی آر‘ (یعنی گریٹ بریٹن) لکھا ہے۔

جیسے ہی انہوں نے کارڈگین کو موڑا اس کی پشت پر بڑے الفاظوں میں ’ٹیم جی بی‘ سرخ فونٹ میں دیکھا جا سکتا تھا جس کے نیچے اولمپکس کے لوگو کے پانچ دائرے سلے ہوئے تھے۔

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا: ’جب میں ٹوکیو پہنچا تو میں ایسا کچھ بنانا چاہتا تھا جو مجھے ان کھیلوں کی یاد دلائے۔ کچھ ایسا جس کے بارے میں میں کہہ سکتا ہوں کہ میں نے اسے ٹوکیو اولمپکس کے دوران بنایا تھا۔‘

انہوں نے لکھا: ’اس کی پشت پر ایک کلاسک ٹیم جی بی کا لوگو ہے، کندھوں پر جھنڈا اور جی بی آر لکھا ہے۔ میں اسے سامنے سے سادہ رکھنا چاہتا تھا اور میں نے جاپانی زبان میں ٹوکیو کی کڑھائی کرنے کی پوری کوشش کی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ کارڈیگن تیراک کے مداحوں میں ہٹ ہو گیا جیسا کہ ویڈیو پوسٹ ہونے کے بعد اسے ڈھائی لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔

ایک شخص نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: ’الفاظ کے لیے یہ بہت حیرت انگیز ہے اور کارڈگین کا کیمونو سٹائل بہت پیارا ہے۔ آپ نے عالمی فورم پر اس کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کے تمام بںنے والوں اور بنانے والوں کے لیے اسے قابل فخر بنا دیا ہے۔‘

یہ تازہ ترین آئٹم ہے جو برطانوی ایتھلیٹ نے اپنے دوسرے انسٹاگرام اکاؤنٹ Madewithlovebytomdaley پر ظاہر کیا ہے جو مکمل طور پر ان کے اس شوق کے لیے وقف ہے۔

10 میٹر پلیٹ فارم ایونٹ میں اپنا پہلا اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والے27 سالہ ٹام ڈیلی نے اپنے پہلے میڈل کو محفوظ رکھنے کے لیے ہاتھ سے بنا ہوا پاؤچ بھی دکھایا۔

پاؤچ پر ایک طرف یونین جیک اور دوسری طرف جاپانی جھنڈا بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا: ’میں نے اپنے میڈل کو سکریچ سے محفوظ رکھنے کے لیے اسے تھوڑا نرم بنایا ہے۔‘

ٹام، جو ایک بچے کے والد ہیں، نے پچھلے سال بی بی سی سپورٹ کو بتایا تھا کہ پرسکون رہنے کے لیے بُنائی ان کا ’خفیہ ہتھیار‘ ہے۔

انہوں نے کہا: ’میں اپنے آپ کو تیار رکھنے کے لیے بہت سی چیزیں کر رہا ہوں جس میں یوگا اور ویژولائزیشن شامل ہے لیکن میں نے بُنائی بھی شروع کی ہے جو میرا خفیہ ہتھیار ہو سکتا ہے۔‘

’یہ میری ذہن سازی کے معمول کا حصہ ہے۔ تھوڑی دیر کے لیے ہر چیز سے بچنے کا ایک طریقہ ہے اور میں نے اپنے بیٹے رابی کے لیے ہر قسم کی چیزیں جیسے سکارف اور چھوٹی ٹوپیاں بنائی ہیں۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل