ٹینس میں یو ایس اوپن کے مردوں کے مقابلوں میں نوواک جوکووچ اور خواتین میں بیلنڈا بینکک اور ایما رادھوکانو نے اپنے اپنے میچز جیت کر کواٹر فائنلز میں جگہ بنالی ہے۔
سربیا کے ٹینس سٹار نواک جوکووچ کو امریکی وائلڈ کارڈ انٹری جینسن بروکسبی کو شکست دینے اور اپنی گرینڈ سلیم جیتنے کی امید کو برقرار رکھنے کے لیے شدید محنت کرنی پڑی۔
عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار نے یہ مقابلہ 1-6، 6-3، 6-2، 6-2 سے جیتا ہے۔
جوکووچ کو بروکسبی نے پورے میچ میں دباؤ میں رکھا جنہیں آرتھر ایش سٹیڈیم میں موجود شائقین کی بھرپور حمایت حاصل تھی۔
سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے نواک جوکووچ کو کوارٹر فائنلز میں میٹیو بیریٹینی کو شکست دینی ہوگی۔
جوکووچ اپنے 21ویں گرینڈ سلیم جیتنے سے صرف تین میچز کی فتح کی دوری پر ہیں۔ اگر وہ اپنا 21واں گرینڈ سلیم جیت جاتے ہیں تو یہ مردوں کا عالمی ریکارڈ ہوگا۔
اُدھر یو ایس اوپن میں ہی خواتین کے مقابلوں میں اولمپک چیمپیئن بیلینڈا بینکک نیو یارک کے مرطوب موسم میں کھیلے جانے والے میچ میں ایگا شیانٹیک کو شکست دے کر کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئی ہیں۔
24 سالہ سوئس ٹینس سٹار نے سیون سیڈ پول کے خلاف یہ میچ 7-6، 14-12، 6-3 سے جیتا ہے جس کا پہلا سیٹ ایک گھنٹہ 24 منٹ تک جاری رہا جو ایڈیلڈ اوپن کے پورے فائنل میچ سے بھی زیادہ طویل تھا۔ رواں برس دونوں خواتین ٹینس پلیئرز اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں آمنے سامنے تھیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کوارٹر فائنلز میں بیلینڈا بینکک کا مقابلہ ایما رادھوکانو سے ہوگا۔
برطانوی نوجوان ٹینس پلیئر ایما رادھوکانو کی ایک اور تباہ کن کارکردگی نے انہیں یو ایس اوپن میں خواتین کے کوارٹر فائنلز تک پہنچا دیا ہے۔
18 سالہ ٹینس پلیئر نے اب تک اس ٹورنامنٹ میں لگاتار 11 میچز جیتے ہیں اور اس میچ میں بھی انہوں نے بغیر کوئی سیٹ ہارے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
دنیا کے سب سے ٹینس کورٹ میں اپنی زندگی کے سب سے بڑے میچ میں رادھوکانو نے بریک پوائنٹ حاصل کرکے میچ پر اپنا غلبہ قائم کیا۔
اب انہیں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے کوارٹر فائنلز میں بیلنڈا بینکک کو شکست دینی ہوگی۔